چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 23, 2026 4:14 شام

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دینہ میں 69 گروپ کے زیر اہتمام پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں شیلڈز اور نقد انعامات کی تقسیم کی پروقار تقریب کا انعقاد

ہائر سیکنڈری سکول دینہ میں 69 گروپ کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ محترمہ صفا عابد مہمان خصوصی

دینہ(پروفیسر خورشید علی ڈار)تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دینہ میں 69 گروپ کے زیر اہتمام پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں شیلڈز اور نقد انعامات کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں تعلیمی، سماجی اور انتظامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ محترمہ صفا عابد تھیں جنہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو بالترتیب 30 ہزار، 25 ہزار اور 20 ہزار روپے نقد انعامات کے ساتھ شیلڈز دی گئیں۔تلاوت اور نعت کا شرف حاصل کرنے والے دونوں طالب علموں کو پانچ پانچ ہزار روپے نقد انعام دیے گئے۔اس کے علاوہ مستحق طلبہ کی داخلہ فیس بھی ادا کرنے کا اعلان کیا گیا۔69 گروپ کی جانب سے تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں بہترین کارکردگی پر ڈی ای او سیکنڈری محمد شہزاد، ڈی ای او ایلیمنٹری عطیہ حمید اور ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض کو اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے دستِ مبارک سے خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر علیم یوسف اور فوکل پرسن ٹریفک پولیس عبدالغفور چوہان نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور دیگر مقررین نے ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیا اور 69 گروپ کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات طلبہ میں محنت، لگن اور مقابلے کے جذبے کو فروغ دیتی ہیں اور معاشرے میں تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔