
دینہ:بچوں کو 6ماہ کی عمر تک صرف ماں کا دودھ استعمال کروانا چاہیے۔ ماں کے دودھ کی کمی یا نا ہونے کی صورت میں متبادل دودھ استعمال کروایا جا سکتا ہےڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان
دینہ(ادریس چودھری) معروف چائلڈ سپیشلسٹ ،ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے کہا ہے کہ بچوں کو 6ماہ کی عمر تک صرف ماں کا دودھ استعمال کروانا چاہیے۔ ماں کے دودھ کی کمی یا نا ہونے کی صورت میں متبادل دودھ استعمال کروایا جا سکتا ہے لیکن غذائیت میں اور بچے کی نشوونما کے لیے ماں کے دودھ کا کوئی نعم البدل نہیں۔گائے،بھینس کے دودھ میں فولاد کم مقدار میں ہوتاہے۔بکری کے دودھ میں فولک ایسڈ کی کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے بچوں میں خون کی کمی اور قبض جیسے مسائل ہو سکتے ہیں۔6ماہ کے بعد بچیکو ٹھوس غذا شروع کروا دینی چاہیے تاکہ بچہ پیٹ کے مسائل سے محفوظ رہ سکے۔انہوں نے کہا6ماہ کے بعد بچوں کو أدھا کلو سے زیادہ دودھ نہیں دینا چاہیے اور ایک سال کی عمر کے بعد ایک پاؤ دودھ ایک دن میں کافی ہوتا ہے۔باقی کمی ٹھوس غذا سے پوری کرنی چاہیے۔4ماہ سے کم عمر کے بچوں کو پیٹ میں مروڑ کی کیفیت ہوسکتی ہے جس کو کولک کہا جاتاہے۔ یہ کوئی بیماری نہیں ہے اس کی وجہ سے بچہ شام کے اوقات میں بے چین ہوجاتا ہے۔اس کیلیے گرائپ واٹر بہت فائدہ مند ہے۔ ڈاکٹر عدیل نے مزید کہابچوں کی اچھی صحت کے لیے گھر کی غذا،صاف ماحول،اور جسمانی صفائی بہت اہم ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان چائلڈ سپیشلسٹ روزانہ سہ پہر 3 سے 5 بجے بچوں کے چیک اپ کے لیئے عدیل کلینک نزد مرکزی جامعہ مسجد و میزان بینک مین چوک جی ٹی روڈ دینہ پر دستیاب ہوتے ہیں



















