چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 10, 2026 7:13 شام
تازہ ترین خبریں

پوری دنیا میں اُمت مسلمہ زبوں حالی کا شکار ہے۔اسلام بندے کے حقو ق و فرائض کی تقسیم اور ادائیگی کے طریقے کی ایسی راہنمائی فرماتا ہے جو دنیا و آخرت دونوں لحاظ سے بحیثیت انسان بہترین ہے۔ امیر عبد القدیر اعوان

جہلم( ادریس چودھری ) دعوی ایمانی اور زندگی بے عملی کی، ایسے دعوے میں جان نہیں ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان پوری دنیا میں اُمت مسلمہ زبوں حالی کا شکار ہے۔اسلام بندے کے حقو ق و فرائض کی تقسیم اور ادائیگی کے طریقے کی ایسی راہنمائی فرماتا ہے جو دنیا و آخرت دونوں لحاظ سے بحیثیت انسان بہترین ہے۔دعوی ایمانی کے ساتھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کی روح میں قوت پرواز ہوتی ہے۔ہم دین کے دعوے تو کرتے ہیں اُمتی کا شرف بھی حاصل ہے لیکن ہمارے کردار کی وجہ سے ہم پر کوئی پانچ روپے کا بھی اعتبار نہیں کرتا امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا اُمتی ہونا اللہ کریم کا بہت بڑا احسان ہے۔اس شرف کے ساتھ اُمت ہونے کے جو اصول اور ضابطے ہیں جب ان کا تجزیہ کریں گے توسمجھ آئے گی کہ ایمان صرف دعوے کا نام نہیں بلکہ خلوص کے ساتھ دینی احکامات پر عمل کرنے کا نام ہے۔آپ اس ایک بات سے اسلامی احکامات کا اندازہ لگائیے کہ مسواک کرنے کا حکم ہے ہم اپنے دانتوں کی صفائی کرتے ہیں ساتھ اجروثواب بھی نصیب ہوتا ہے۔اور اس عمل کی کتنی برکات بیان فرمائی گئیں۔سنت بھی پوری ہو رہی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم پورے کے پورے اسلام میں داخل ہوں گے تو کوئی حصہ ایسا نہیں ہے جس میں راہنمائی موجود نہ ہو۔صرف حکم نہیں دارِ دنیامیں نبی کریم ﷺ نے اختیار فرمایا تعلیم دی اور تصیح فرمائی۔اجماع اُمت آج تک پہنچانے کا سبب ہے۔اللہ کی واحدانیت پر جسے یقین نہیں ہے اور ایک سجدہ نہیں کرپاتا پھر وہ در در سجدے کرتا ہے۔ایسی غلامی میں چلا جاتا ہے۔ٹوٹی ہوئی پتنگ کی طرح ہوا کے ساتھ کبھی کہیں کبھی کہیں اڑتا پھرتا ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی