
دینہ(رانا محمد عاصم)معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 467/24 بجرم CNSA9(i)3E تھانہ دینہ کا فیصلہ سنا دیا،مجرم صداقت خان نے سال 2024 میں منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم صداقت خان کو 16 سال قید اور 05 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی گئی،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا،ڈی پی او جہلم ڈی پی او جہلم کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان



















