چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 10, 2026 5:25 شام
تازہ ترین خبریں

دینہ//نہ سوئی گیس نہ اوورہیڈ برج اور نہ ہی تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نہ ہی ڈی ایس پی پولیس اور نہ ہی عدلیہ۔ سول جج۔یہ ھے تحصیل دینہ۔ رپورٹ سہیل انجم قریشی

دینہ ( رپورٹ:سہیل انجم قریشی سے) دینہ کو 20 سال قبل تحصیل کا درجہ تو دے دیا گیا مگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے، نہ سوئی گیس نہ اوورہیڈ برج اور نہ ہی تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نہ ہی ڈی ایس پی پولیس اور نہ ہی عدلیہ۔ سول جج۔الیکشن کے دنوں میں تمام سیاسی امیدوار جھوٹے وعدے اور جھوٹی تسلیاں دے کر عوام کو ان دنوں خوش کر دیتے ہیں مگر اقتدار میں اتے ہی تمام وعدے بھول جاتے ہیں اسی طرح دنیہ کی عوام کو ہر سیاسی پارٹی نے کہا کہ ہم برسر اقتدار ا کر سب سے پہلے دینہ کو سوئی گیس فراہم کریں گے مگر متعدد بار تو گیس سلنڈر مین سڑک پر رکھ کر پائپوں میں گیس کا چکمہ بھی دے دیا گیا تھا مگر اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود دینہ سوئی گیس سے محروم ہے اور اسی طرح دینہ میں ائے روز مین چوک دینہ میں بے شمار اموات ہو چکی ہیں اور ٹریفک حادثات کی وجہ سے بے شمار لوگ زخمی ہو چکے ہیں اور قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں مگر اوورہیڈ برج نہ ہونے کی وجہ سے ان قیمتی جانوں اور جو لوگ زخمی ہوتے ہیں ان کی کوئی قدر و قیمت نہیں اور اسی طرح اگر کوئی رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں چلا جائے تو بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے کیونکہ رورل ہیلتھ سینٹر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کا درجہ دینے کے لیے متعدد بار سیاسی اقاؤں نے عوام سے وعدے کیے مگر بے سود اسی طرح تحصیل دینہ میں ڈی ایس پی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو جہلم کچہری کا رخ کرنا پڑتا ہے جبکہ دینہ میں بے شمار فیملی کیس جائیداد کے مقدمات اور دیگر مقدمات کی بھر مارہے لیکن سول جج اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو دینہ سے جہلم کا رخ کرنا پڑتا ہے اور کچہری میں چھوٹے چھوٹے کام کے لیے ذلیل و خوار ہونا پڑتا ہے عوامی سماجی حلقوں نے متعدد بار سیاسی اقاؤں اور اسٹیبلشمنٹ سے مطالبہ کیا کہ دینہ کے عوام رل گئے ہیں مگر کوئی نہ تو سیاسی ان لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اور اسی طرح اسٹیبلشمنٹ بھی عوام کو بنیادی سہولیات دینے سے محروم ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف وفاقی وزیر بجلی و گیس وفاقی وزیر قانون وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف مقامی ایم این اے اور ایم پی اے ۔ وزیر بلدیات کمشنر راولپنڈی ڈویژن راولپنڈی ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ دینہ میں فوری طور پر سوئی گیس اوورہیڈ برج رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کا درجہ اور اسی طرح دینہ میں تحصیل کی سطح پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سول جج جج فیملی کورٹ جبکہ محکمہ پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی کی تعنیاتی دینہ میں کی جائے تا کہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی