چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 8, 2026 4:18 صبح
تازہ ترین خبریں

صحابہ کرام ؓ وہ خوش بخت ہستیاں ہیں جنہیں معیت محمد الرسول اللہ ﷺ نصیب ہوئی۔آج بھی وہی اسلامی تعلیمات ہیں،قرآن کریم ہماری راہنمائی کے لیے موجود ہے سب کچھ محفوظ ہے اور قیامت تک رہے گا،امیر عبدالقدیر اعوان

جہلم// ادریس چودھری//فلاح انسانیت کے نام پر انسانیت کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان
آج ہم غلط فیصلے کر کے سمجھتے ہیں کہ انسانیت کی فلاح کر رہے ہیں۔اپنی عقل و دانش اور ذاتی پسند سے قانون بناتے ہیں کچھ عرصے بعد خود ہی ان قوانین کا رد کر رہے ہوتے ہیں۔آنے والی اسمبلی اُن قوانین میں ترمیم کر رہی ہوتی ہے کہ یہ قوانین اب قابل عمل نہیں رہے۔ہم طرح طرح کے تجربات کر رہے ہوتے ہیں یہی اس بات کا ثبوت ہے کہ انسانی عقل کلی طور پر کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتی،اس کے مقابل اسلامی اصول اور قوانین جہاں بھی نافذ ہوئے وہاں اعتدال رہا اور کوئی بھی ان قوانین کو رد نہیں کر سکا۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اولیسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبار ک کے روز خطاب۔انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام ؓ وہ خوش بخت ہستیاں ہیں جنہیں معیت محمد الرسول اللہ ﷺ نصیب ہوئی۔آج بھی وہی اسلامی تعلیمات ہیں،قرآن کریم ہماری راہنمائی کے لیے موجود ہے سب کچھ محفوظ ہے اور قیامت تک رہے گا لیکن ایمان کا وہ درجہ جو صحابہ کرام ؓ کو نصیب تھا وہ آج کیوں نہیں ہے اس لیے کہ ان ہستیوں کو نبی کریم ﷺ کا ساتھ نصیب تھا۔پھر صحابہ ؓ میں اہل بد ر کا اپنا مقام ہے،عشرہ مبشرہ کا اپنا ہے۔اقرار کے ساتھ پھر اس پر قائم رہنا یعنی خود کو دین پر قائم رکھنا یہ صبر ہے ہر ایک کو صبر اور تقوی کی ضرورت ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں اور ہمیں دین اسلام کو سمجھنے اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے لیے اتفاق و اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی