
جہلم (نعیم احمد بھٹی) مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو مزید مشکلات میں ڈالنے کا فیصلہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے گرد حکومت کا شکنجہ سخت ذرائع کے مطابق ضلع جہلم کی ٹریفک پولیس کو روزانہ 10 لاکھ روپے کے چالان کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اب موٹر سائیکل سواروں سمیت بڑی گاڑیوں کو بھی سختی سے چیک کیا جائے گا غریب موٹر سائیکل سواروں کے لیے مزید مشکلات بڑھ گئیں تفصیلات کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حکومت کا شکنجہ سخت ہونے لگا ذرائع کے مطابق ضلع جہلم کی ٹریفک پولیس کو 10 لاکھ روپے روزانہ چالان کی مد میں جرمانہ کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا جیسے بھی اور جس طرح بھی چالان کریں حکومت کے خزانے میں روزانہ 10 لاکھ روپے جمع کروانا ہوگا غریب عوام پر پہلے ہی پیٹرول بم گرا دیا گیا جبکہ اب چالان در چالانوں کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا ہوشربا مہنگائی سے شہری پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں اوپر سے حکومت نے چالانوں کی مد میں پیسے اکٹھے کرنے کا پلان بنا لیا اور چالان بھی کم سے کم دو ہزار روپے کا دینا پڑے گا ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جب پوچھا جائے کہ آپ اتنے چالان کیوں کر رہے ہیں تو ان کا یہی کہنا ہوتا ہے کہ کیا کریں مجبوری ہے اوپر سے سخت احکامات ہیں رات تک ٹاسک پورا کرنا ہے اور پھر نوکری بھی تو کرنی ہے



















