
رپورٹ ادریس چودھری ڈسٹرکٹ رپورٹر جہلم *الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ** *زیر نگرانی: شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی***اسلام آباد، 19 اپریل 2026، بروز اتوار**الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ایک میڈیکل کیمپ بمقام ڈیرہ نائیک اقبال نزد مدینہ بیکرز شاہ اللہ دتہ روڈ سیکٹر 12 -G اسلام آباداس کیمپ میں آئی سپیشلسٹ اور میڈیکل سپیشلسٹ کی ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور فری ادویات فراہم کیں۔ امیر زون 1 اسلام آباد جناب امیر ملک صاحب و زمہ داران سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و تنظیم الاخوان زون 1 اسلام آباد کے علاوہ علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔یاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ایک ذیلی تنظیم ہے جو شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کی نگرانی میں عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔کیمپ کے دوران مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی، اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے۔ ان شاء اللہ۔



















