چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 27, 2026 9:14 صبح
تازہ ترین خبریں

*(ذُو الحجہ کا ابتدائی عشرہ)*سال کے قیمتی اور افضل ترین ايام. بقلم:ڈاکٹر فیض احمدبھٹی (جہلم)

*(ذُو الحجہ کا ابتدائی عشرہ)*سال کے قیمتی اور افضل ترین ايام

بقلم: ڈاکٹر فیض احمد بھٹی

اللہ تعالی نے ذوالحجہ کو حُرمت والے چار مہینوں میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے پہلے دس دنوں کو باقی پورے سال کے تمام ایام پر ایسی فضیلت و فوقیت بخشی ہے کہ تاریخ اسلامی میں جس کی مثال نہیں ملتی۔ *صحیح بخاری* کے مطابق رسول مکرم ﷺ نے فرمایا: {ان دس دنوں میں کیے گئے نیک اعمال سے زیادہ اللہ تعالی کے ہاں کوئی بھی دوسرا عمل محبوب نہیں۔ صحابہ نے عرض کیا جہاد فی سبیل اللہ بھی نہيں؟ تو رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ہاں جہاد بھی نہيں،،،، مگر وہ شخص جو اپنا مال اور جان لے کر نکلا اور پھر واپس نہیں آیا، بلکہ شہید ہوگیا}۔*مذکورہ* حدیث کے علاوہ کئی دوسری احادیث اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ ذوالحجہ کے پہلے دس دن باقی سال کے تمام دِنوں سے بہترین اور افضل ترین ہيں۔ *حافظ ابنِ کثیر* فرماتے ہیں: اس میں کسی بھی قسم کا کوئی استثنا نہیں، حتیٰ کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دن بھی ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں کی برابری نہيں کر سکتے۔ *ہاں* رمضان المبارک کے آخری عشرے کی دس راتیں اپنی جگہ پر افضل ترین راتیں ہیں؛ *کیونکہ* ان میں لیلۃ القدر کی رات شامل ہے، جو ایک ہزار مہینوں سے بھی زیادہ افضل ہے۔ *مگر* ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن علی الاطلاق افضل ترین ہیں۔*قارئین!* ان دس دنوں کی فضيلت کئی صورتوں میں واضح ہوتی ہے، جن میں سے چند ایک ذيل میں پیش خدمت ہيں:1-اللہ نے قران مجید کی سورۃ الفجر میں ان دس دنوں کی قسم کھائی ہے۔ اور اللہ تعالی کا کسی چيز کی قسم کھانا اس کی اہمیت و فضیلت اور اس کے عظیم المرتبت ہونے پر واضح دلیل ہے۔2-نبی کریم ﷺ نے بھی اس بات کی گواہی دی ہے کہ یہ دس دن سال بھر کے تمام دِنوں سے افضل ترین ایام ہیں۔ جیسا کہ اوپر حدیث بیان ہو چکی ہے۔3-نبی کریم ﷺ نے ان ایام میں نیک اعمال کرنے پر اپنی امت کو کافی ترغیب بھی دی ہے۔4-نبی ﷺ نے ان ایام میں اللہ کی حمد و ثنا زيادہ سے زيادہ کرنے اور تکبیرات پڑھنے کا حکم فرمایا ہے۔ جیسا کہ مسند احمد میں ہے کہ: {اللہ تعالی کے نزدیک ان دس دِنوں سے زیادہ افضل اور عظیم ایام کوئی نہيں۔ اور نہ ہی ان میں کیے گئے اعمال کے علاوہ کوئی اور اعمال زيادہ محبوب ہيں۔ لہٰذا ان ایام میں لا الہ الا اللہ، اور اللہ اکبر بکثرت پڑھو، اللہ کی حمد و ثنا بھی بکثرت بیان کرو!}۔5-اس عشرے میں یوم عرفہ (9 ذوالحجہ) کا دن بھی موجود ہے۔ اور یہ ایسا دن ہے جسے یوم مشہود کہا جاتا ہے۔ جس میں اللہ نے دین اسلام کو مکمل فرمایا۔ اس دن کا روزہ رکھنے سے دو برس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔6-اس عشرے میں یوم النحر (دس ذی الحجہ) یعنی عید الاضحیٰ کا دن بھی شامل ہے۔ جو مطلقاً سال بھر کے تمام دنوں سے سب سے ‏عظيم اور محبوب ترین دن ہے۔ جس میں ایسی عبادات، طاعات، صالحات اور طیبات اکٹھی ہو جاتی ہيں، جو کسی اور دن میں جمع نہیں ہوتیں۔7-اس عشرے میں قربانی اور حج جیسی عظیم ترین عبادات بھی موجود ہیں، جن کا کوئی ثانی نہیں۔*الغرض:* عشرہ ذوالحجہ کا نصیب ہونا اللہ تعالی کی اپنے بندوں پر عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ *لہٰذا* ہمیں اس کی اس طرح قدر کرنی چاہیے، جیسے سلف صالحین اور نیک لوگوں نے اس کی قدر کی۔ سو مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اس نعمت کا احساس و پاس کریں۔ اس فرصت کو غنیمت جانتے ہوئے ان دس دنوں میں زيادہ سے زيادہ صالح اعمال کریں۔ اور نہایت چستی کے ساتھ عبادتِ الٰہی میں گامزن رہیں۔*قارئین!* ذوالحجہ کے ان عظیم المرتبت دس دنوں میں ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ درج ذيل اعمال خیر ضرور کرے:*1-تکبیرات:*ان دس ایام میں مساجد، راستوں، گھروں بلکہ ہر جگہ اللہ تعالی کا ذکر کرنا چاہیے۔ اونچی آواز سے تکبیرات مثلاً: لا الہ الا اللہ، اللہ اکبر اور الحمد للہ وغیرہ کہنا چاہیے۔ تاکہ اللہ تعالی کی عبادت کا اظہار اور اس کی تعظیم کا علانیہ اقرار ہو۔*یاد رہے!* مرد حضرات تو اونچی آواز سے تکبیرات کہيں، مگر عورتیں پست آواز میں ہی کہیں گی، کیونکہ عورت کےلیے اونچی آواز میں تکبیرات کہنا شرعاََ ممنوع ہے۔*حضرت عبد اللہ بن عمر اور حضرت ابو ھریرہ* رضي اللہ تعالی عنہما کے بارے میں ثابت ہے کہ وہ دونوں ان دس ایام میں بازاروں میں نکل کر اونچی آواز کے ساتھ تکبیریں کہا کرتے تھے۔ اور لوگ بھی ان کی تکبیروں کی وجہ سے تکبیریں کہا کرتے تھے۔ *مطلب* یہ کہ سُن کر لوگوں کو بھی تکبیریں پڑھنا یاد آ جاتا اور ہر کوئی اپنے طور پہ تکبریں کہنا شروع کر دیتا۔ *مگر* اس سے یہ ہرگز مراد نہيں کہ سب لوگ اکٹھے ہوکر بیک آواز اجتماعی تکبیریں کہتے تھے؛ کیونکہ ایسا کرنا شرعاً ثابت نہيں ہے۔*تکبیر كےلیے جامع* الفاظ کچھ یوں منقول ہیں: {اللهُ أكبر اللهُ أكبر، لا إلهَ إلَّا الله واللهُ أكبر، اللهُ أكبر، ولله الحَمْد،} اور {اللهُ أكبرُ كبيرًا، والحمدُ للهِ كثيرًا، وسبحانَ اللهِ بكرةً وأصيلًا}۔ علاوہ ازیں بھی مختلف الفاظ میں تکبیرات ثابت ہیں۔*2-حج و عمرہ کی ادائیگی:*ان دس دنوں میں انتہائی افضل اور اعلی کام بیت اللہ کا حج و عمرہ ادا کرنا ہے۔ *لہذا* جسے بھی اللہ تعالی اپنے گھر جانے کی مالی توفیق بخشے تو وہ مسنون طریقے سے حج ضرور ادا کرے۔ *نبی کریم* صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: {حج مبرور کا اجر یقیناً جنت ہے}۔*3-نو ذوالحجہ کا روزہ:*ان دنوں میں 9ذوالحجہ کا روزہ رکھنا مسنون ہے۔ جس سے 2سال کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔*4-قربانی:*عشرہ ذی الحجہ کے اعمال صالحہ میں قربانی کے ذریعے اللہ تعالی کا تقرب حاصل کرنا اعلیٰ ترین عبادت کا مظہر ہے۔ *لہٰذا* جسے استطاعت ہو اسے قربانی ضرور کرنی چاہیے۔ بخاری شریف کے مطابق 10ذوالحجہ یعنی عید الأضحٰی والے دن اللہ کے ہاں قربانی کرنے سے زیادہ افضل ترین کوئی بھی عمل نہیں۔*5-سچی توبہ:*ان دس دنوں میں جو عمل زیادہ توجہ طلب ہے، وہ اللہ تعالی کے سامنے اپنے گناہوں سے توبہ کرنا ہے۔*6-ان دس ایام میں عمومی نیکیوں کی کثرت:*جس کےلیے حج کرنا ممکن نہيں، اسے چاہیے کہ وہ ان ایام و اوقات کو اللہ تعالی کی اطاعت میں گزارتے ہوئے نماز پنجگانہ کے ساتھ ساتھ نوافل، تلاوت قرآن، ذکر اذکار، صدقہ و خیرات، والدین سے حسن سلوک، نیکی کا حکم دینے، برائی سے روکنے، اور اسی طرح کے دیگر خیر کے کاموں کا خاص الخاص اہتمام کرے۔*خلاصۂ کلام* خیر و بھلائی کے اس عظیم الشان موسم میں ہر مسلمان کو بڑھ چڑھ کر اطاعت و فرمانبرداری میں مصروف رہنا چاہیے۔ بھرپور انداز میں نیک اعمال کرنے چاہییں۔ *کیونکہ یہ گنتی کے چند ایام ہوتے ہیں* جو بہت ہی جلد گزر جاتے ہیں۔ اور ان ایام کا کوئی بدل بھی نہيں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

ماہ ربیع الاول کی خوشیاں ضرور منائیں لیکن اس کا طریقہ اور سلیقہ وہ اپنایا جائے جو آپ ﷺ نے فرمایا اور سمجھایا۔اس اظہار محبت میں حلال حرام نہیں ہو سکتا اور حرام حلال نہیں ہو سکتا۔اپنی زندگیوں میں سے شرک کو نکال دیں اور اپنی تمام امیدیں اللہ کریم سے وابستہ رکھیں۔اپنے والدین کے سامنے سرنگوں رہیں اور افلاس کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ سنانواں کوٹ ادو میں دڑہ ملک غلام محمد نور ربانی کھر مرحوم پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

دینہ( ادریس چودھری)ایس ایچ او دینہ کی اپنے اہلکاروں کے ساتھ غنڈہ گردی۔ رات کے وقت سڑک کنارے درجنوں موٹر سائیکلوں کے ٹائروں پر لوہے کے سوہے چبو کر پنکچر کر ڈالا۔ میڈیا کے سوال پر کہ کس نے آپ کو موٹر سائیکل پنکچر کرنے کی اجازت دی ھے، انتہائی متکبرانہ لہجے میں بولا آپ کو عزت راس نہیں ۔ شہری موثر سائیکلوں کو پنکچر لگوانے کے لیے ذلیل و خوار

ماہ ربیع الاول تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی زندگی کو اسوہ رسول ﷺ کے مطابق گزاریں گے۔آپ ﷺ سے اظہار محبت ہماری زندگی کا اثاثہ ہے۔آپ ﷺ سے محبت ہی ہمیں زندگی سے آشنائی عطا کرتی ہے۔یہ وہ راستہ ہے جس میں اپنی جان نچھاور کرنے کو کامیابی اور فخر سمجھا جاتاہے۔ سیماب ایسی موت کی ہے جستجو مجھے،لپٹا ہو جس میں تہہ بہ تہہ محبوب کا وصال امیر عبدالقدیرا عوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا بہاولپور میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

نبی کریم ﷺ کو رحمۃ اللعالمین بنا کر بھیجا گیا۔جسے جو نصیب ہو رہا ہے آپ ﷺ کی رحمت سے نصیب ہو رہا ہے۔ہمارے پاس ایسے الفاظ نہیں کہ نبی کریم ﷺ کی شان بیان کر سکیں۔اللہ کریم جانتے ہیں کہ اپنے حبیب ﷺ کو کیا بلندیاں عطا فرمائیں۔ربیع الاول میں کوشش کریں کہ آپ ﷺ کی سیرت پاک کا مطالعہ کیا جائے آپ ﷺ کی ولادت سے لے کر زندگی کا ایک ایک پل جو آپ ﷺ نے بسر فرمایا اس سے ہماری نسلوں کوراہنمائی ملے گی اور بھلائی نصیب ہو گی۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان جمعتہ المبارک کے روز خطاب

دوسری ملک گیر کانفرنس سے پہلے ورکشاپ کا انعقادپروفیسر ساجد مقبول آڈیٹوریم یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام یو سی ایچ ایس اور مائنڈ أرگنائزیشن کے تعاون سے سینیئر اور جونیئر ڈاکٹرز کے مابین ہم أہنگی کے فقدان کے عنوان سے پری کانفرنس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد 19 اگست 2026 صبح 9 بجے سے 11 بجے تک کیا گیا

تازہ ترین خبریں

ماہ ربیع الاول کی خوشیاں ضرور منائیں لیکن اس کا طریقہ اور سلیقہ وہ اپنایا جائے جو آپ ﷺ نے فرمایا اور سمجھایا۔اس اظہار محبت میں حلال حرام نہیں ہو سکتا اور حرام حلال نہیں ہو سکتا۔اپنی زندگیوں میں سے شرک کو نکال دیں اور اپنی تمام امیدیں اللہ کریم سے وابستہ رکھیں۔اپنے والدین کے سامنے سرنگوں رہیں اور افلاس کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ سنانواں کوٹ ادو میں دڑہ ملک غلام محمد نور ربانی کھر مرحوم پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

دینہ( ادریس چودھری)ایس ایچ او دینہ کی اپنے اہلکاروں کے ساتھ غنڈہ گردی۔ رات کے وقت سڑک کنارے درجنوں موٹر سائیکلوں کے ٹائروں پر لوہے کے سوہے چبو کر پنکچر کر ڈالا۔ میڈیا کے سوال پر کہ کس نے آپ کو موٹر سائیکل پنکچر کرنے کی اجازت دی ھے، انتہائی متکبرانہ لہجے میں بولا آپ کو عزت راس نہیں ۔ شہری موثر سائیکلوں کو پنکچر لگوانے کے لیے ذلیل و خوار

ماہ ربیع الاول تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی زندگی کو اسوہ رسول ﷺ کے مطابق گزاریں گے۔آپ ﷺ سے اظہار محبت ہماری زندگی کا اثاثہ ہے۔آپ ﷺ سے محبت ہی ہمیں زندگی سے آشنائی عطا کرتی ہے۔یہ وہ راستہ ہے جس میں اپنی جان نچھاور کرنے کو کامیابی اور فخر سمجھا جاتاہے۔ سیماب ایسی موت کی ہے جستجو مجھے،لپٹا ہو جس میں تہہ بہ تہہ محبوب کا وصال امیر عبدالقدیرا عوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا بہاولپور میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

More Interesting News