چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 5, 2026 8:30 شام

دینہ! صدر پریس کلب دینہ احسان جنجوعہ کی زیر صدارت کلب کا اہم اجلاس منعقد ۔پریس کلب دینہ کے مستقبل کے حوالے سے دور رس نتائج کے حامل اہم فیصلے کیے گئے

دینہ! صدر پریس کلب دینہ احسان جنجوعہ کی زیر صدارت کلب کا اہم اجلاس منعقد ۔پریس کلب دینہ کے مستقبل کے حوالے سے دور رس نتائج کے حامل اہم فیصلے کیے گئے۔

دینہ (ادریس چودھری) پریس کلب دینہ کا ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت صدر احسان جنجوعہ منعقد ہوا، جس میں پریس کلب دینہ کے مستقبل کے حوالے سے دور رس نتائج کے حامل اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز قرآنِ پاک کی تلاوتِ مطہرہ سے ہوا، جس کے بعد حضورِ اکرم ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی صورت میں پیش کیے گئے۔اجلاس کی اہم ترین کارروائی میں پریس کلب دینہ کی مجلسِ عاملہ (ایگزیکٹو کمیٹی) کے تنظیمی ڈھانچے اور کمیٹی کی متفقہ طور پر توثیق کی گئی، جبکہ صحافتی برادری کی مضبوطی اور دینہ شہر کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے مستقبل کے اہم لائحہ عمل کا تعین کیا گیا۔اجلاس میں پریس کلب دینہ کے عہدیداران اور مجلسِ عاملہ کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں صدر پریس کلب دینہ احسان جنجوعہ، جنرل سیکرٹری افتخار احمد مغل، سرپرستِ اعلیٰ نثار مغل، چیئرمین ملک صداقت محمود، سینئر نائب صدر شیخ عتیق الرحمن، جوائنٹ سیکرٹری فیصل افضل، فنانس سیکرٹری سید جواد حسین نقوی، انفارمیشن سیکرٹری محمد اقبال خان، مجلسِ عاملہ کے ممبران رفاقت حیدری، ظہیر بٹ، جہانگیر شاہ، راؤ بلال اور سید امجد شاہ شامل تھے۔اجلاس کے اختتام پر پریس کلب دینہ کی ترقی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

The skills or attributes that Allah has given to any believer will be used only for the pleasure of Allah SWT, so all this will be called (Infaaq) spending in the way of Allah SWT. The religion of Islam teaches moderation in life. Whenever a believer is spending in the way of Allah, in which Zakat, Sadaqah, Ushar, he has this idea and he is confessing that this wealth is not his, but whatever he has, everything belongs to Allah SWT. Address of Ameer Abdul Qadeer Awan Sheikh Silsila Naqshbandia Owaisiah on Friday

جہلم// ادریس چودھری سے// ۔اللہ کریم نے جو ہنر یا اوصاف کسی بھی بندہ مومن کو دئیے ہیں وہ انہیں صرف اللہ کی رضاکے لیے استعمال کرے گا تو یہ سب کچھ انفاق فی سبیل اللہ کہلائے گا۔ دین اسلام زندگی میں میانہ روی کی تعلیم دیتا ہے۔جب بھی بندہ مومن اللہ کی راہ میں خرچ کر رہا ہوتا ہے جس میں زکوۃ،صدقات،عشر تو اُسے یہ خیال ہوتا ہے اور وہ اس بات کا اقرار کر رہا ہوتا ہے کہ یہ مال میرا نہیں ہے بلکہ جو کچھ بھی میرے پاس ہے سب اللہ کا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب

تازہ ترین خبریں