
دینہ ( جہلم نیوز) میاں نوید انجم فریضہء حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، حج بیت اللہ کی سعادت پانے پر اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر بجا لاتا ہوں ، میاں نوید ، فریضہء حج کی ادائیگی پر میری طرف سے بہت بہت مبارکباد ، الیاس کھوکھر ، تفصیلات کے مطابق میاں برادرز بک سیلرز ریلوے روڈ جہلم کے اونر میاں نوید انجم فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد گزشتہ دنوں وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ واپسی پر کاروباری اور سماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی حوالے سے گزشتہ روز ضلع جہلم کے سینئر صحافی محمد الیاس کھوکھر نے اُن کی رہائش گاہ واقع محمدی چوک پر جا کر انھیں حج بیت اللہ کی ادائیگی پرمبارک باد دی اور مالا پہنائی ۔ اس موقع پر گفتگو کے دوران میاں نوید انجم نے کہا کہ امسال مجھے اہل خانہ سمیت حج بیت اللہ کی عظیم سعادت حاصل ہوئی ہے جس پر میں اللہ رب العزت کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے ۔



















