
دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والی طوفانی بارش نے دینہ شہر کو پانی ڈبو دیا ہر طرف جل تھل شدید بارش کے باعث منگلا روڈ دینہ سمیت مختلف شاہرائیں اور گلیاں محلے پانی میں ڈوب گئے جبکہ متعدد مقامات پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، منگلا روڈ دینہ میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے گاڑیاں پھنس کر بند ہو گئیں اور کئی موٹرسائیکل پانی میں بہہ گئے جبکہ گاڑیوں کو دھکے مار کر پانی سے باہر نکالا گیا منگلا روڈ پر پانی کھڑا ہونے سے مکمل طور پر بند ہو گئی دیگر گلیاں محلوں میں گندا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو گیا لوگ گھروں اور دوکانوں میں محصور ہو کر رہ گئے منگلا رود پر نکاسی آب پر لگنے والے کروڑوں روپے بھی ضائع ہو گئے ستھرا پنجاب غائب دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سمیت دیگر اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ اور کہا کہ اگر نالوں اور گلی محلوں کی بروقت صفائی ہوتی تو یہ حال نہ ہوتاشدید بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا کئی گھنٹوں تک بجلی غائب علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے، شہریوں نے کہا کہ منگلا روڈ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے مگر نکاسی آب کا بنیادی مسلہ جوں کا توں موجود ہے بارش کے ہر سیزن میں یہی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے لیکن متعلقہ ادارے مستقل حل نکالنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں دوسری جانب شدید بارش کے باعث موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا اور حالیہ بارش سے گرمی حبس سے ستائے ہوئے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور بچوں کی بڑی تعداد بارش سے لطف اندوز ہوتی رہی تاہم نکاسی آب کے ناقص انتظامات شہریوں کی خوشی کو تشویش میں بدلتے رہے۔



















