چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 7, 2026 3:50 شام

دینہ: عشقِ رسول ﷺ کے مرکزی امیر غلام رسول نقشبندی نے اپنی مرکزی ٹیم کے ہمراہ پریس کلب دینہ کا دورہ، پریس کلب کے عہدے داران و ممبران کی جانب سے شاندار استقبال ۔پھولوں کے ہار پہنائے

دینہ( محمد الیاس کھوکھر ، ڈسٹرکٹ بیوروچیف جہلم )تحریک عشقِ رسول ﷺ کے مرکزی امیر غلام رسول نقشبندی نے اپنی مرکزی ٹیم کے ہمراہ پریس کلب دینہ کا دورہ کیا ، پریس کلب دینہ کی جانب سے جنرل سیکرٹری پریس کلب دینہ افتخار احمد مغل ، فنانس سیکرٹری سید جواد حسین شاہ ، ایگزیکٹو ممبران سید جہانگیر حسین شاہ ، ظہیر اختر بٹ اور محمد الیاس کھوکھر جبکہ دیگر پریس کلب ممبران جن میں سید امیر حسین شاہ ، رب نواز گوندل ، ماجد خان آفریدی اور یاسر صدیق نے مرکزی ٹیم کا استقبال کیا اور انھیں پھولوں کے ہار پہنائے ، جہاں انہوں نے مختلف مذہبی و تنظیمی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور ماہِ ربیع الاول شریف کے استقبال کے سلسلے میں منعقد ہونے والی محافل و تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر غلام رسول نقشبندی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ ربیع الاول مسلمانوں کے لیے محبتِ رسول ﷺ کے اظہار، درود و سلام کی کثرت اور سیرتِ طیبہ پر عمل کا مہینہ ہے۔ انہوں نے عاشقانِ رسول سے اپیل کی کہ وہ ربیع الاول شریف کے استقبال کو بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں اور اپنی نسلوں میں عشقِ مصطفیٰ ﷺ کو فروغ دیں۔انہوں نے تحریکِ عشقِ رسول ﷺ کا خصوصی پیغام دیتے ہوئے اعلان کیا کہ 29 صفر المظفر کی رات 9 بجے دنیا بھر کے مسلمان جہاں بھی ہوں، اپنے پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں دو منٹ تک ہدیۂ درودِ پاک پیش کریں اور ماہِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا روح پرور انداز میں استقبال کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ عالمی روحانی مہم امتِ مسلمہ کو محبت، اتحاد اور حضور نبی کریم ﷺ سے والہانہ وابستگی کے رشتے میں مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ ثابت ہوگی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی

تازہ ترین خبریں

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی