چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 7, 2026 5:06 شام

دینہ:چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کے والد گرامی ملک افتخار حسین اعوان انتقال کر گئے نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ مفتیان دینہ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت

دینہ:چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کے والد گرامی ملک افتخار حسین اعوان انتقال کر گئے نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ مفتیان دینہ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت

دینہ( ادریس چودھری) چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کے والد گرامی ملک افتخار حسین اعوان انتقال کر گئے نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ مفتیان دینہ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت۔* جنازہ کے موقع پر صاحب مجاز راولپنڈی ڈویژن جناب ارشد صاحب نے شرکاء کو دارِ دنیا کی مہلت میں ذکر قلبی اختیار کرنے کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے اہمیت اس بات کی ہے کہ کیا ہمارا عقیدہ اور ہمارے اعمال ہمیں ایمان پر مضبوطی سے قائم رکھتے ہیں یا نہیں۔ایمان، عقیدہ اور اعمال کی مضبوطی کا دارومدار قلب کی اصلاح اور تزکیہ نفس پر ہے اور اس کے لیے ذکر قلبی کا سیکھنا پھر اسکو اختیار کرنا ایک بنیادی تقاضا ہے جس کے لیے ایک استاد ایک شیخ کی صحبت ضروری ہے۔الحمدللہ دار العرفان مرکز منارہ میں شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبد القدیر اعوان مدظلہ العالی سال ہا سال سے ذکر قلبی کو قرآنی تزکیہ نفس کے اسلوب کے مطابق سکھا رہے ہیں۔ جس کی دعوت عام دی جاتی ہےضرورت اس امر کی ہے ہم اس دنیا میں ملی مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تزکیہ نفس کے حصول کیلیے کوشش کریں تاکہ دنیا سے رخصت ہوتے ہوئے ہمارے اعمال صالح ہمیں ایمان پر مضبوطی سے قائم رکھیں۔ بیان کے بعد ڈاکٹر عدیل افتخار اعوان نے اپنے والد کا جنازہ خود پڑھایا۔ جس میں بڑی تعداد میں احباب سلسلہ عالیہ ضلع جہلم، معززین علاقہ، میڈیکل شعبہ سے وابستہ احباب اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشرو اشاعت امجد محمود اعوان ، صاحب مجاز راولپنڈی ڈویژن محمد ارشد ، اور دیگر زمہ داران سلسلہ عالیہ راولپنڈی و اسلام آباد نے خصوصی طور پر شریک ہوئے۔تدفین و دعا مغفرت کے بعد صاحب مجاز راولپنڈی ڈویژن جناب ارشد صاحب نے قبرستان آنے والے احباب کو بھی طریقہ ذکر بتایا اور لطیفہ قلب کروایا۔اللہ کریم ڈاکٹر عدیل افتخار اعوان جو کہ الفلاح فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر اور سیکرٹری نشرو اشاعت جہلم ڈسٹرکٹ ہیں ان کے والد گرامی کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے آمین یارب العالمین

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی

تازہ ترین خبریں