چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 11, 2026 6:12 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم//دو گولڈ میڈلز جیتنے والے خصوصی بچے منیب الرحمن کے اعزاز میں پروقار تقریب، شیلڈ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔اس پروقار تقریب کا انعقاد جہلم کی مشہور دانشگاہ ابنِ عباس اسلامک ریسرچ سینٹر کی طرف سے کیا گیا**تقریب بابائے صحافت و سیاست اور سرپرستِ مرکز محمود مرزا جہلمی کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی، جبکہ ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے بطور پروگرام آرگنائزر فرائض سرانجام دیے

*دو گولڈ میڈلز جیتنے والے خصوصی بچے منیب الرحمن کے اعزاز میں پروقار تقریب، شیلڈ اور نقد انعام سے نوازا گیا**اس پروقار تقریب کا انعقاد جہلم کی مشہور دانشگاہ ابنِ عباس اسلامک ریسرچ سینٹر کی طرف سے کیا گیا**تقریب بابائے صحافت و سیاست اور سرپرستِ مرکز محمود مرزا جہلمی کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی، جبکہ ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے بطور پروگرام آرگنائزر فرائض سرانجام دیے*

جہلم (ادریس چودہری) نیشنل اسپیشل اولمپکس لاہور میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز اپنے نام کرنے والے القاسم انسٹیٹیوٹ اسپیشل ایجوکیشن کے خصوصی طالب علم اور جہلم کے سینئر صحافی عبدالرحمن قادری کے صاحبزادے منیب الرحمن کے اعزاز میں ابنِ عباس اسلامک ریسرچ سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پروگرام آرگنائزر ڈاکٹر فیض احمد بھٹی (چیئرمین ابنِ عباس اسلامک ریسرچ سینٹر جہلم) نے منیب الرحمن کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا اور نقد انعام بھی دیا۔ اس موقع پر شرکاء نے منیب الرحمن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ تقریب بابائے صحافت و سیاست اور سرپرستِ مرکز محمود مرزا جہلمی کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی، جبکہ ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے بطور پروگرام آرگنائزر اور حافظ ساجد محمد مدنی، مدیر المرکز نے بطور پروگرام کنوینئر ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ تقریب کے انتظامی امور مرزا محمد ارشد جرال اور مرزا محمد عنصر جرال کی زیرِ نگرانی انجام دیے گئے۔ جبکہ ابنِ عباس اسلامک ریسرچ سینٹر کے طلبہ و وابستگان نے بھی پروگرام کی کامیابی میں بھرپور تعاون کیا۔تقریب میں القاسم انسٹیٹیوٹ اسپیشل بچگان کے اسپورٹس انچارج ملک عرفان نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں جہلم پریس کلب کے سینئر ممبران مرزا قدیر بیگ، عابد محمود، چوہدری عامر کیانی، سلطان رضوی، آصف اقبال جنجوعہ اور شبر رضوی بھی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئے اور منیب الرحمن کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ منیب الرحمن کی شاندار کامیابی ان کے والدین، اساتذہ، ادارے اور پورے شہرِ جہلم کےلیے باعثِ فخر و اعزاز ہے۔ خصوصی بچوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کےلیے مناسب مواقع اور بھرپور حوصلہ افزائی فراہم کی جائے۔ منیب الرحمن نے اپنی محنت، عزم اور صلاحیت سے یہ ثابت کیا ہے کہ خصوصی بچے بھی کھیل کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ شرکاء نے عبدالرحمن قادری کو بھی ان کے صاحبزادے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ منیب الرحمن کی کامیابی پورے جہلم کے لیے باعثِ مسرت و اعزاز ہے۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تقریب خوشگوار اور محبت بھرے ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔آخر میں صاحبزادہ منیب الرحمن کےلیے مزید کامیابیوں، صحت، خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

بہترین تبلیغ یہ ہے کہ ہم خود عملی طور پر اپنا وہ کردار اختیار کریں جس کا دوسرے کو بتا رہے ہیں کیونکہ اگرہم ممبر پر بیٹھ کر بیان کریں اور اپنا عمل اس سے مختلف ہو تو پھر اس تبلیغ کا اثر نہ ہو گا۔آج بھی مجاہدین جان اللہ کے سپرد کرتا ہے تو اس کے بارے حکم ہے کہ اسے مردہ نہ کہو وہ اللہ کے ہاں سے رزق پاتا ہے تو جو اللہ کا نبی اور رسول ہے اس کا مقام کیا ہوگا۔موت کے بھی درجے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطا ب۔

میر پور(آصف محمود چوہدری) میر پور اور ارد گرد کے علاقوں میں پیزا شوارما سینٹروں اور دیگر پکوان سینٹروں میں فروزن چکن ناقص چٹنیاں ٹومیٹو کیچپ اور دیگر چیزیں اکثر جگہ پر استعمال کی جانے لگی- عوام کی صحت سے کھیل کر اعلیٰ پکوان کے نام پر چند لوگ اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف جب کہ ناقص تیل گھی بھی استعمال کیے جانے لگا محکمہ فوڈز کے ذمہ داران نوٹس لیں عوامی مطالبہ

دینہ (نثار احمد مغل سے )فارابی فاؤنڈیشن ھائی سکول دینہ نے اپنی سابقہ روایات کو بر قرار رکھتے ھوئے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے نویں کلاس کی طالبہ طیبہ نور اورطلبہ میں محمد عبداللہ نے ضلع جہلم میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے تحصیل دینہ بھر میں دوسری پوزیشن اور سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے سکول کے معیار کو بر قرار رکھا

نبوت رسالت کی عظیم الشان عمارت میں آپ ﷺ کی بعثت مبارکہ اُس اینٹ کی مانند ہے جس نے اس عمارت کی تکمیل فرمائی اور ختم نبوت پر اپنی مہر ثبت فرمائی۔اب قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا۔اس ماہ مبارک ربیع الاول میں آپ ﷺ کی ولادت با سعات پر اکثریت 9 ربیع الاول پر متفق ہے اور 12 ربیع الاول کو آپ ﷺ داردنیا سے پردہ فرما گئے اس پر سب کا اتفاق ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا مرکز دارالعرفان منارہ میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین وحضرات کی بڑی تعداد سے خطاب۔

آج کے مسائل کا حل اسلامی نظام معیشت میں ہے۔غیر اسلامی نظام معیشت میں دولت ایک جگہ اکٹھی ہونا شروع ہو جاتی ہے باقی جگہ پر مفلسی اور غربت آجاتی ہے۔اسلامی نظام معیشت دولت کو ایک جگہ رکنے نہیں دیتا۔کیونکہ جو سال بھر پیسہ استعمال نہیں ہوا اس پر زکوۃ لاگو ہو جاتی ہے۔جس میں مستحق کا حصہ اس کو ملتا ہے۔اسی طرح عشر ہے،صدقہ و خیرات،قربانی کی کھالیں وغیرہ شامل ہیں جس سے مستحق لوگوں تک ان کا حصہ پہنچتا رہتا ہے۔ان امور کو اگر معاشرے پر نافذ کیا جائے تو پیسہ ایک جگہ نہیں رکتا۔حقدار تک اس کا حق پہنچ جاتا ہے۔جب بندہ پیسہ جمع نہیں کرے گا تو کاروبار کرے گا جس سے لوگوں کو روزگار ملے گا اور معاشرے میں خوشحالی آئے گی۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔

بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کانفرنس زیرِ صدارت و خصوصی خطاب:حضرت امیر عبدالقدیر اعوان دامت برکاتہم العالیہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان الحمدللہ! سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت ہر سال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کانفرنسز کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل أباد ۔ بہاولپور ۔ وہاڑی ۔ ڈیرہ نور ربانی کھر اور گوجرانوالہ میں کامیاب اجتماعات کے بعد ابان شاء اللہ 6 ستمبر بروز اتوار دن 11 بجےدارالعرفان منارہ تحصیل کلر کہار ضلع چکوال میں عظیم الشان بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے

میرپورمنگلا(آصف محمود چوہدری) منگلا ہیملٹ کا سرکاری بنیادی مرکز صحت علاقہ کے مریضوں کو کم وسائل میں بہترین سہولتیں مہیا کرنے لگا میڈیا میں نشاندہی کے بعد مخیر حضرات کے تعاون سے اور حکومتی فنڈ سے مرکز کی حالت بہتر سے بہتر ہونے لگی سٹاف بہترین طریقے سے مریضوں کو طبی سہولیات دینے میں مصروف