
بچے مٹی کیوں کھاتے ہیں؟*چائلڈ سپیشلسٹ**ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان*اگر آپ کا بچہ بار بار مٹی کھاتا ہے تو اسے معمولی عادت سمجھ کر نظر انداز نہ کریں۔بچوں میں مٹی کھانے کی ایک اہم وجہ آئرن کی کمی اور خون کی کمی (Anemia) ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ متوازن غذا نہ ملنا، کم بھوک اور بعض صورتوں میں آنتوں کے کیڑے بھی آئرن کی کمی میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔مٹی کھانے کو Pica کہا جاتا ہے اور یہ آئرن کی کمی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔❌ صرف مٹی کھانے کی وجہ سے خود سے بار بار ڈی ورمنگ نہ کریں۔✅ بچے کی خوراک بہتر کریں اور آئرن کی کمی کا مناسب معائنہ کروائیں۔✅ آئرن کی دوا صرف ڈاکٹر کے مشورے سے دیں۔اگر بچہ مسلسل مٹی کھا رہا ہے، کمزور یا پیلا نظر آتا ہے، بھوک کم ہے یا وزن نہیں بڑھ رہا تو قریبی چائلڈ اسپیشلسٹ سے چیک اپ کروائیں۔💚 اگر یہ معلومات آپ کے لیے مفید ہیں تو ضرور شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ نئے والدین تک درست رہنمائی پہنچ سکے۔ ہو سکتا ہے آپ کی ایک شیئر کسی بچے کے لیے بروقت مدد کا ذریعہ بن جائے۔ 🌿ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوانکنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن (بچوں کے امراض کے ماہر)*عدیل کلینک* نزد الائیڈ بینک،میزان بینک و مرکزی جامع مسجدجی ٹی روڈ دینہ*📞 0544 633585 *⏰ اوقات:* روزانہ صبح 9:00 سے 12 بجے تک



















