






میر پور(آصف محمود چوہدری) میر پور اور ارد گرد کے علاقوں میں پیزا شوارما سینٹروں اور دیگر پکوان سینٹروں میں فروزن چکن ناقص چٹنیاں ٹومیٹو کیچپ اور دیگر چیزیں اکثر جگہ پر استعمال کی جانے لگی عوام کی صحت سے کھیل کر اعلی پکوان کے نام پر چند لوگ اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف جب کہ ناقص تیل گھی بھی استعمال کیے جانے لگا محکمہ فوڈز کے ذمہ داران نوٹس لیں عوامی مطالبہ ذرائع کے مطابق فروزن چکن اور دیگر گوشت پر پابندی ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں سے سپلائی روکنے کے لیے محکمہ فوڈز کے ذمہ داران منگلا پل انٹری پوائنٹ اور دیگر انٹری پوائنٹ پر کبھی کبھی چیکنگ کرتے ہیں جس میں بھی ناقص سامان پکڑا جاتا ہے لیکن کچھ عرصہ کے بعد سپلائی کرنے والے پھر اپنی سپلائی جاری رکھتے ہیں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی ایسی چیزیں میر پور اور ارد گرد کے علاقوں میں لائی جاتی ہیں جو مختلف پکوان سینٹر پر اور چند مشہور پیزا شوارما برگر پوائنٹ اور دیگر چسکا پوائنٹ پر استعمال ہوتی ہیں ٹومیٹو کیچپ انتہائی مضر صحت اور دیگر چیزیں بھی انتہائی ناقص استعمال کی جاتی ہیں منگلا ہیملٹ منگلا بس سٹاپ فوڈ سٹریٹ میں بھی چند لوگ پکوان سینٹر پر ناقص چیزیں استعمال کر رہے ہیں اسی طرح میر پور اور ارد گرد کے علاقوں میں بھی یہی سلسلہ جاری ہے ماہرین کے مطابق ناقص اشیا کی وجہ سے پیٹ کی مختلف بیماریاں اور گلے کی بیماریاں جنم لیتی ہیں جبکہ درست پکوان کا کام کرنے والے لوگ بھی ان کی وجہ سے متاثر ہوتے ہیں ان کی شہرت یہ ناقص پکوان تیار کرنے والے خراب کرتے ہیں عوامی مطالبہ ہے کہ محکمہ فوڈز اور محکمہ صحت کے ذمہ دران نوٹس لیتے ہوئے ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں جو حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ناقص اشیاء سپلائی کرتے ہیں اور مختلف پکوان سینٹر ان کا استعمال کرتے ہیں کچھ ایکسپائر مال بھی دیدہ دلیری سے سپلائی کیا جاتا ہے اس سارے عمل کو روکنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کی صحت محفوظ رہ سکے اور عوام حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پکوان سینٹر سے کھانے پینے کی اشیاء حاصل کر سکیں ڈپٹی کمشنر میر پور سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے



















