چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 23, 2026 2:52 صبح

حالات جیسے بھی ہوں اللہ کریم سے تعلق کو مضبوط رکھیں۔ آج ہمارے گھروں میں،خاندانوں میں فاصلے اس لیے آگئے ہیں کہ ہم نے نفرتوں کے بیج بوئے۔امیر عبدالقدیراعوان

حالات جیسے بھی ہوں اللہ کریم سے تعلق کو مضبوط رکھیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان آج ہمارے گھروں میں،خاندانوں میں فاصلے اس لیے آگئے ہیں کہ ہم نے نفرتوں کے بیج بوئے۔
جہلم(ادریس چودھری)حالات جیسے بھی ہوں اللہ کریم سے تعلق کو مضبوط رکھیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان آج ہمارے گھروں میں،خاندانوں میں فاصلے اس لیے آگئے ہیں کہ ہم نے نفرتوں کے بیج بوئے۔انسان کا مفہوم ہی مل جل کر رہنے والا ہے۔مل جل کر رہنے سے ایک دوسرے کی معاونت ہوتی ہے، زندگی ایک دوسرے کے ساتھ معاونت کرنے سے چلتی ہے۔قلبی تعلق صرف مسلمان سے رکھا جائے گا۔غیر مسلم سے اگر تعلق رکھنا ہے تو اس کا انداز بھی نبی کریم ﷺ کے زمانہ مبارک سے لیا جائے گا۔آپ ﷺ کفار سے تجارت بھی کرتے،معاہدے بھی کرتے لیکن دلی محبت اور قلبی کیفیت صرف مسلمانوں سے ہوگی۔بے دین سے تعلق اور دوستی آہستہ آہستہ اپنی طرف کھینچتی ہے۔ان کے رواجات اور رسومات پھر زندگی کا معمول بنتی جاتی ہیں،ان کی عادات بندہ اپنانا شروع کر دیتا ہے اس لیے ان کے ساتھ تعلق اس حد تک رہے گا جہاں دین متاثر نہ ہو۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے پرچم میں سفید رنگ سے مراد غیر مسلم ہیں انہیں وہ سب حقوق حاصل ہیں جو ایک پاکستانی کے ہیں ان کی جان،مال اور عزت کی ریاست ذمہ دار ہے۔ہمیں اللہ کریم کے احکامات پر عمل کرنا ہے ہمیں عمل اس لیے کرنا ہے کہ اللہ کا حکم ہے بات ختم۔اس میں اگر مگر کی گنجائش نہیں ہے۔ہمیں صرف اطاعت کرنی ہے اور ان احکامات کو اپنی زندگیوں پر نافذ کرنا ہے۔جو کفر سے تعلق کو اللہ کے تعلق سے فوقیت دے گا ارشاد باری تعالی ہے کہ اس کا اللہ سے کچھ عہد نہیں۔حالات جیسے بھی ہوں وہ تعلق مقدم رہے گا جس کی نسبت اللہ کریم کی طرف ہے۔اگر کوئی خوف محسوس کرنا ہے تو اس بات پر کرو کہ کہیں میرا اللہ کریم سے تعلق کمزور نہ پڑ جائے کہیں میرے اللہ کریم مجھ سے ناراض نہ ہو جائیں۔کیونکہ اللہ ہی کے پاس لوٹ کر جانا ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔