چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 11, 2026 1:09 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم// ادریس چودھری//کشف و الہام ولی کی ذات کے لیے ہوتاہے اور اس کے درست ہونے کے لیے ارشاد نبوی ﷺ کی کسوٹی پر پرکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ظاہری علوم کسی کے پاس نہ بھی ہوں پھر بھی حکمت و دانش کا ہونا ممکن ہے، امیر عبد القدیر اعوان

جہلم// ادریس چودھری// کشف و الہام ولی کی ذات کے لیے ہوتاہے اور اس کے درست ہونے کے لیے ارشاد نبوی ﷺ کی کسوٹی پر پرکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ظاہری علوم کسی کے پاس نہ بھی ہوں پھر بھی حکمت و دانش کا ہونا ممکن ہے کیونکہ وہ اپنے ہر عمل اور سوچ کی راہنمائی در مصطفے ﷺ سے لے رہا ہوتا ہے۔دانش مندی و حکمت صرف اور صرف دین اسلام پر عمل کرنے میں ہے۔اوصاف نبوت میں بھی یہ ہے کہ اللہ کریم اپنی ان عظیم ہستیوں کو براہ راست علم و حکمت اور دانائی عطا فرماتے ہیں۔اور اللہ کے ولی اتباع رسالت ﷺ اختیار کرکے اس میں سے حصہ پا لیتے ہیں۔یہ رب العالمین کی عطا ہے۔اس سے ایک بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اپنی اولاد اور اپنے ماتحتوں کو جب ہدایات دے رہے ہوں تو اپنی گفتگو کو آپ ﷺ کے ارشادات کے مطابق رکھیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسر براہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب انہوں نے کہا کہ جتنا کوئی دین اسلام سے باہر ہو گا اتنا وہ مخلوق میں فساد کا سبب بنے گا جس کا اسے جواب دینا پڑے گا۔جہاں اللہ کریم نے اپنے انبیاء مبعوث فرمائے وہاں ساتھ اپنی کتاب اور حکمت و دانائی بھی عطا فرمائی تا کہ انبیاء اللہ کی مخلوق کی راہنمائی کر سکیں۔اور ہر قوم کو وہ بنیادی سمجھنے کی استعداد بھی عطا فرمائی۔کہ جب ان کے پاس اللہ کا نبی حق لے کر آئے تو ان کے پاس یہ استعداد بھی ہو کہ وہ صحیح اور غلط کی پرکھ بھی کر سکیں اور اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے فیصلہ بھی کر سکیں۔ قرآ ن کریم میں ارشاد ہوتا ہے کہ جب کافروں کا کوئی گروہ جہنم میں ڈالا جائے گا ان سے فرشتے پوچھیں گے کیا تمہارے پاس حق نہیں پہنچا تھا وہ کہیں گے پہنچا تھا ہماری بد بختی کہ ہم نے خود پر ظلم کیا اور حق کو ٹھکرایا۔آج ہمارے پاس وقت ہے ہم اس امتحان گاہ میں ہے ہمیں خود کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم کتنا دین اسلام پر عمل پیرا ہیں۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت