چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 10, 2026 2:40 شام
تازہ ترین خبریں

دینہ ( بیورو رپورٹ ) سیاسی دباؤ یا دوستی ، انکوائری مکمل ہونے کے باوجود ڈاکٹر جواد سلمان کے خلاف کاروائی نہ ہو سکی ، ڈی ڈی ایچ او دینہ ڈاکٹر ارشاد علی تونیو کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری سے مکمل مطمئن ہوں ، الیاس کھوکھر

دینہ ( بیورو رپورٹ ) سیاسی دباؤ یا دوستی ، انکوائری مکمل ہونے کے باوجود ڈاکٹر جواد سلمان کے خلاف کاروائی نہ ہو سکی ، ڈی ڈی ایچ او دینہ ڈاکٹر ارشاد علی تونیو کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری سے مکمل مطمئن ہوں ، الیاس کھوکھر ، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی محمد الیاس کھوکھر کے علاج میں انتہائی غفلت برتنے پر انچارج سینئر میڈیکل آفیسر آر ایچ سی دینہ ڈاکٹر جواد سلمان کے خلاف سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے ڈی ڈی ایچ او دینہ ڈاکٹر ارشاد علی تونیو کو 5 دن میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کی تھی لیکن انکوائری مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک انچارج سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جواد سلمان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی سکی ۔ سینئر صحافی محمد الیاس کھوکھر نے کہا کہ میں ڈی ڈی ایچ او دینہ ڈاکٹر ارشاد علی تونیو کی شفاف اور انتہائی غیر جانبدارانہ انکوائری پر مکمل مطمئن ہوں ۔ انکوائری میں تصاویر اور گواہان کے بیانات قلمبند کروا دیے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ جب ایکسیڈنٹ کے بعد مجھے شدید زخمی حالت میں آر ایچ سی دینہ لایا گیا تو وہاں میرا بلڈ پریشر تک نہ چیک کیا گیا ۔ آر ایچ سی دینہ والوں نے میرے زخموں کو صاف بھی نہ کیا ۔ میرے کندھے بازو اور سر میں شدید چوٹیں آئیں تھیں ۔ عملے نے مجھے انجیکشن دیا اور ڈاکٹر جواد سلمان نے 4 ٹیبلٹ دے کر کہا کہ یہ ٹھیک ہیں انھیں گھر لے جائیں حالانکہ اُس وقت بھی میری ناک سے خون بہہ رہا تھا ۔ محمد الیاس کھوکھر نے کہا کہ ابھی تک کاروائی نہ ہونے کی وجہ سیاسی پریشر یا دوستی ہو سکتی ہے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر جواد سلمان کے خلاف جلد از جلد محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی