چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اپریل 16, 2026 8:40 صبح

محمد نصیر راز جہلمی! ایک دیا جو بجھ گیا!تحریر-آصف محمود چوہدری. منگلا

محمد نصیر راز جہلمی ایک دیا جو بجھ گیا

تحریر آصف محمود چوہدری

اللہ پاک نے ہر انسان کو بہت سی خوبیاں دی ہوتی ہیں کیوں نہ کہ انسان کو اللہ پاک نے اشرف المخلوقات پیدا کیا ہے انسانیت یہی ہے کہ انسان ایک دوسرے کے کام ائے اور انسانیت کی قدر کرے بہترین انسان وہی ہے جس سے دوسرے انسان محفوظ رہیں اور وہ دوسرے انسانوں کے لیے بہتر سوچے بہتر کرے اچھے کام اچھا رویہ اچھا اخلاق اچھی تربیت اور کردار انسان کے مر جانے کے بعد بھی بولتا ہے اور زندہ رہتا ہے ایسے لوگ مر کر بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں محمد نصیر راز جہلمی معروف شاعر مصنف صحافی اینکر پرسن معاشرے کی معزز شخصیت اور اخلاق میں اعلی انتہائی مخلص اور نفیس شخصیت کے مالک تھے جو گزشتہ دنوں اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے موصوف سے عرصہ دراز سے شناسائی تھی منگلا ادبی فورم کے پلیٹ فارم سے ایک عرصہ کے بعد ان سے ملاقات ہوئی جب وہ منگلا پریس کلب میں تشریف لائے ایک ادبی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ عرصہ میں ہوئی ملاقاتوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ایک لفظ بھی سکھانے والا استاد ہوتا ہے جو اپ کی رہنمائی کرے جبکہ علم میں ادب میں تعلیم میں ان کی شخصیت نمایاں تھی گفتگو اور اخلاق میں کمال شخصیت تھے ادبی فورم کے حوالے سے محترم پروفیسر استاد محمد سعید ادبی شخصیت معروف شاعر ملک قیصرعلوی محترم پروفیسر علمی ادبی شخصیت شاعر مصنف محترم غلام مصطفی احسن اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ راز صاحب تھے گفتگو ہوتی رہتی تھی ہمیشہ ان سے سیکھنے کا موقع ملا میرپور میں 2007اپنے دفتر میں ان سے پہلی ملاقات جب مرحوم میرپور ریڈیو میں پروگرام کیا کرتے تھے ہوئی کچھ دوست ابھی تک ان کے اصل نام سے نہ واقف تھے کہ ان کا اصل نام محمد نصیر ہے اور وہ راز جہلمی کے نام سے معروف تھے ادبی دنیا میں ان کی اپنی پہچان تھی مرحوم نکودر ضلع جہلم تحصیل دینہ کے مقام پر رہائش پذیر تھے ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہے گا علم ادب کی روشنی میں ان کا نام لیا جاتا رہے گا کیوں نہ کہ دیا دوسروں کو روشنی دیتے دیتے بج جایا کرتا ہے علم و ادب کا یہ دیا جو وقتی طور پر بجھ گیا ہے لیکن یہ دیا ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں اپنی روشنی دیتا رہے گا منگلا ادبی فورم کے پلیٹ فارم پر ایسے دیے جلتے رہیں گے جن کی روشنی سے ادب علم کی روشنی پھیلتی رہے گی کیوں نہ کہ علم روشنی کا نام ہے جس سے اندھیرے ختم ہوتے ہیں اللہ پاک ہم سب میں علم حاصل کرنے کے دیے جلائے رکھے راز جہلمی کےجیسا دیا جو وقتی طور پر بجھ گیا لیکن ان کے علم کا دیا ان کی محبتوں کا دیا ہمارے دلوں میں جلتا رہے گا مرحوم ادب کی ہر محفل میں یاد ہوں گے ادارہ ادب افروز جہلم سے بھی ان کی وابستگی رہی اس ادارے کے جنرل سیکرٹری ساجد علی ساجد سے خاص لگاؤ رہا ان کی موت پر ادبی دنیا کے لوگ غم زدہ ہیں لیکن وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں امین

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی

تازہ ترین خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی