
*پریس کلب دینہ کا فل ہاؤس اجلاس نیو پلازہ جی ٹی روڈ انعقاد۔ ووٹ آف کانفیڈینس پر محمد احسان جنجوعہ پر اعتماد کا اظہار ، متفقہ طور پر نائب صدر , انفارمیشن بلا مقابلہ منتخب*
دینہ(سید جواد حسین نقوی/ تحصیل رپورٹر) پریس کلب دینہ کا فل ہاؤس اجلاس نیو پلازہ جی ٹی روڈ انعقاد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پریس کلب کے صدر محمد احسان جنجوعہ نے کی، اجلاس میں پریس کلب کے مختلف امور زیر بحث آئے اور تنظیم کی بہتری و صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر محمد احسان جنجوعہ نے ووٹ آف کانفیڈینس لے کر ہاؤس پر اپنا اعتماد بحال کیا جبکہ جنرل باڈی کے خالی عہدوں پر محمد دستگیر جٹ کو نائب صدر اور ذوالفقار کیانی کو انفارمیشن سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب کیا گیا، فل ہاؤس ممبران نے داد و تحسین دیتے ہوئے نو منتخب عہدیداران سے پریس کلب کی بہتری کیلئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ اجلاس میں مجلس عاملہ کے ممبران کا انتخاب جلد ہی جنرل باڈی کے اجلاس میں کیا جائے گا، اجلاس میں محمد احسان جنجوعہ صدر ، افتخار احمد مغل جنرل سیکرٹری، ملک صداقت محمود چیئرمین، نثار احمد مغل سرپرست اعلیٰ، شیخ عتیق الرحمن سینئر نائب صدر ، فیصل افضل جوائنٹ سیکرٹری، سید جواد حسین نقوی فنانس سیکرٹری، سید امیر احمد شاہ نائب صدر الیکٹرانک میڈیا, سید فرحان شاہ ، مستنصر کیانی، لیاقت علی مغل، لالہ ماجد آفریدی اور دیگر ممبران نے شرکت کی، اجلاس کے اختتام پر پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کیلئے خصوصی طور پر چکن پلاؤ اور کولڈ ڈرنکس سے تواضع کا انتظام کیا گیا تھا۔



















