چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 25, 2026 12:53 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم//تجاوزات آپریشن میں سامان بھی ٹوٹنے لگا دکانوں اور ہوٹلوں کے باہر پڑے شیشے کے کاؤنٹر بھی تباہ و برباد ہونے لگے شیشے کے کاؤنٹر ٹرالی میں رکھتے ہوئے ٹوٹ گئے میونسپل کمیٹی کے اہلکار بھی سامان کو بیدردی سے اٹھانے لگے

جہلم(نعیم احمد بھٹی) تجاوزات آپریشن میں سامان بھی ٹوٹنے لگا دکانوں اور ہوٹلوں کے باہر پڑے شیشے کے کاؤنٹر بھی تباہ و برباد ہونے لگے شیشے کے کاؤنٹر ٹرالی میں رکھتے ہوئے ٹوٹ گئے میونسپل کمیٹی کے اہلکار بھی سامان کو بیدردی سے اٹھانے لگے دکانداروں کا کہنا ہے کہ کم از کم ہمارا نقصان تو نہ کیا جائے جبکہ انکروچمنٹ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جب تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہے تو پھر یہ دکاندار اپنا سامان کیوں نہیں اٹھاتے  تفصیلات کے مطابق تجاوزات آپریشن میں ہوٹلز اور دکانداروں کے شیشوں کے بنے کاؤنٹر بھی ٹوٹنے لگے انتطامیہ کی طرف سے تجاوزات آپریشن بیدردی سے کیا جا رہا ہے جس میں دکانداروں کا نقصان بھی ہو رہا ہے جبکہ کرین کے زریعے سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی جا رہی ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے آپریشن بہت ہی بیدردی سے کیا جا رہا ہے ہمارے سامان کو توڑا اور خراب کیا جا رہا ہے اور لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہو رہا ہے انتظامیہ کم از کم ہمارے سامان کو تو نہ توڑے  جبکہ دوسری طرف میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جب دکانداروں کو علم ہے کہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہے تو پھر یہ کیوں اپنا سامان باہر رکھتے ہیں دکاندار تین فٹ تک ہی دکان کے باہر آسکتے ہیں لہذا دکاندار حضرات سے گزارش ہے کہ وہ اپنا سامان دکانوں کے باہر نہ لگائیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم( ادریس چودھری) رسولِ اکرم ﷺ کی ذاتِ مبارکہ اور حیاتِ طیبہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت ذاتی کردار، خاندانی تعلقات، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور معاشرتی معاملات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ قرآنِ کریم کے پیغام کو سمجھنے کے ساتھ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی ہدایات کو اپنی زندگی میں کس طرح عملی صورت دی۔ انہوں نے شرکاء کو قرآن و سیرت سے اپنا تعلق مضبوط بنانے اور ان تعلیمات کو روزمرہ زندگی میں اپنانے کی تلقین کی۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا شکاگو میں قونصل خانہ پاکستان اور سبیل سینٹر کے اشتراک سے سیرتِ طیبہ ﷺ کانفرنس سے خطاب

روز قیامت کی سختی میں جب لوگ ہوش میں ہوتے ہوئے بھی مدہوش ہونگے لیکن وہ جنہوں نے اپنی زندگیوں میں اتباع رسالت ﷺ اختیار کیا اور خود کو اسوہ حسنہ میں ڈھال لیا ایسے لوگوں کو رحمت الٰہی گھیر لی گی اور ان کو اس دن کا بھاری خوف غمگین نہیں کرے گا۔صحابہ کرام ؓ نے اس دعوی محبت کو عملی طور پر ثابت کر کے دکھایا۔یہ زمین و آسماں گواہ ہیں کہ ظاہری اسباب نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اللہ پر توکل کر کے وہ کام کر دکھایا جو ظاہراًنہ ہو سکتا تھا۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا سانفرانسیسکو، اے ایم ایل مسجد میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا