چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 26, 2026 9:56 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم// ادریس چودھری//عظمتِ رسالت ﷺ پر قرآن مجید میں جتنی آیات ہیں ہر آیت میں ایسی عظمت بیان فرمائی گئی کہ لاکھوں تفاسیر لکھی جا چکی ہیں۔جب بھی کوئی اس قرآن کے بحر میں اتراوہ نئے جواہر اور موتی لے کر نکلا اور مخلوق کو آراستہ کیا۔ امیر عبد القدیر اعوان

جہلم// ادریس چودھری//عظمتِ رسالت ﷺ پر قرآن مجید میں جتنی آیات ہیں ہر آیت میں ایسی عظمت بیان فرمائی گئی کہ لاکھوں تفاسیر لکھی جا چکی ہیں۔جب بھی کوئی اس قرآن کے بحر میں اتراوہ نئے جواہر اور موتی لے کر نکلا اور مخلوق کو آراستہ کیا۔قیامت تک اللہ کریم جسے توفیق دیں گے عظمت رسول ﷺ بیان ہوتی رہے گی۔قرآن مجید حقوق و فرائض کی ایسی تقسیم فرماتا ہے جس کی راہنمائی سے غیر مسلم بھی اس دارِ دنیا میں ترقی کر رہے ہیں اور جو فیصلے قرآن مجید فرماتا ہے جسے سزا ملتی ہے وہ بھی مسکراتے ہوئے قبول کرتا ہے اس کے فیصلوں میں ایسا انصاف ہوتا ہے جو سب کے لیے مثالی ہوتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب۔ انہوں نے کہاکہ یہ امت دنیا کی بھلائی کے لیے پیدا کی گئی ہے روز محشر یہ باقی امتوں پر شاہد ہوگی آج اس امت میں کتنی تفریق پید ا ہو چکی ہے بلوچستان میں کتنی بد امنی ہے ایسی پالیسیز بنائی جا رہی ہیں جس سے ہمارے ہی بھائی شہید ہو رہے ہیں۔حضرت نے اسلام آباد میں بم دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کب ہم من حیث القوم اس بات کا ادراک کریں گے کہ ہم اپنے ہی بھائیوں کے گلے کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے شرف ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کی اُمت ہیں لیکن خود کو دیکھیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔اس نسبت کی نزاکت کو سمجھیں اور اپنا محاسبہ کریں۔یہ امتی کا رشتہ اتنا نازک ہے کہ ایک لمحے کا خیال اسے چکنا چور کر دیتا ہے اور مضبوط اتنا کہ موت بھی وارد ہو جائے تو یہ رشتہ نہیں ٹوٹتا۔اس لیے کہ اس رشتے کی بنیاد ایمان پر ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم( ادریس چودھری) رسولِ اکرم ﷺ کی ذاتِ مبارکہ اور حیاتِ طیبہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت ذاتی کردار، خاندانی تعلقات، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور معاشرتی معاملات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ قرآنِ کریم کے پیغام کو سمجھنے کے ساتھ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی ہدایات کو اپنی زندگی میں کس طرح عملی صورت دی۔ انہوں نے شرکاء کو قرآن و سیرت سے اپنا تعلق مضبوط بنانے اور ان تعلیمات کو روزمرہ زندگی میں اپنانے کی تلقین کی۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا شکاگو میں قونصل خانہ پاکستان اور سبیل سینٹر کے اشتراک سے سیرتِ طیبہ ﷺ کانفرنس سے خطاب

روز قیامت کی سختی میں جب لوگ ہوش میں ہوتے ہوئے بھی مدہوش ہونگے لیکن وہ جنہوں نے اپنی زندگیوں میں اتباع رسالت ﷺ اختیار کیا اور خود کو اسوہ حسنہ میں ڈھال لیا ایسے لوگوں کو رحمت الٰہی گھیر لی گی اور ان کو اس دن کا بھاری خوف غمگین نہیں کرے گا۔صحابہ کرام ؓ نے اس دعوی محبت کو عملی طور پر ثابت کر کے دکھایا۔یہ زمین و آسماں گواہ ہیں کہ ظاہری اسباب نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اللہ پر توکل کر کے وہ کام کر دکھایا جو ظاہراًنہ ہو سکتا تھا۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا سانفرانسیسکو، اے ایم ایل مسجد میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب