
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپزیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی۔ 25اکتوبر 2026بروز اتوار بمقام گاؤں چٹہ بٹہ گورنمنٹ پرائمری سکول بالا کوٹ روڈ نزذ GHSچٹہ بٹہ تحصیل و ضلع مانسہرہ میں 10 بجے سے 2 بجے تک مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور فری میڈیسن بھی فراہم کی گئیں۔ سکن اسپیشلسٹ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اہلیان علاقہ نے میڈیکل کیمپ سے بھرپور استفادہ حاصل کیا اور الفلاح فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا.لوگوں نے شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا.صاحب مجاز جناب ریاض صاحب اور معززینِ علاقہ، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان بلا سیاسی و مذہبی تفریق ملک بھر میں خدمتِ انسانیت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی نگرانی میں اسی طرح مزید فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گایاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خود فرماتے ہیں.



















