
جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)تحصیل دینہ کے شہریوں پر نپرا نے احسان عظیم کیا ہے شہریان دینہ ان کے ممنون احسان ہیں اب تحصیل دینہ کے شہری کو نیو کنیکشن حاصل کرنے کے لیے سرائے عالمگیر جانا ہوگا تاکہ بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کیا جا سکے ۔مذکورہ شخصیت کا نام مبارک حبیب ہے ایک دفعہ جانے سے سرٹیفکیٹ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ موصوف کسی ضروری کام کے لیے اپنے دفتر موجود نہیں ہوں گے بلڈنگ فٹنس کے بغیر متعلقہ ایس ڈی او ڈیمانڈ نوٹس جاری نہیں کر سکتا ۔نپرا کو شہر دینہ میں مذکورہ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے معقول ادمی نہیں مل سکا یہ بھی ایک قیامت کی نشانی ہے حقیقت یہ ہے کہ سرٹیفکیٹ کی مطلق ضرورت نہیں ہے کیونکہ متعلقہ ایس ڈی او کا لائن مین گھر گھر جا کر تصدیق کرتا ہے بلاشبہ شہریوں کو تنگ کر کے محکمے کے سربراہان ذہنی سکون محسوس کرتے ہیں مذکورہ مسئلے کا حل صرف نوجوان وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی ہی کر سکتے ہیں ان کے بغیر مسلہ حل ہوتا نظر نہیں آتا توقع کی جاتی ہے کہ جیسے ہی ان کے نوٹس میں آئے گا وہ اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے اس غیر اخلاقی غیر قانونی حکم کو واپس دلوانے میں کامیاب ہو جائینگے



















