چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 7, 2026 1:26 صبح

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت غزالی گرامر سکول لوئی بھیر اعوان اسلام آباد زون 5 میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت غزالی گرامر سکول لوئی بھیر اعوان اسلام آباد زون 5 فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جہلم( ادریس چودھری ) **الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ** *زیر نگرانی: شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی***اسلام آباد، 21 جون 2026، بروز اتوار**الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ بمقام نزد غزالی گرامر سکول لوئ بھیر اعوان اسلام آباد زون 5 دن10 بجے سے 1:00 بجے تک منعقد کیا گیا۔اس کیمپ میں آئی سپیشلسٹ, ڈینٹل سپیشلسٹ, میڈیکل سپیشلسٹ اور فزیوتھراپسٹ کی ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور فری ادویات فراہم کیں۔ مقام مجاز ڈاکٹر منیر احمد اور قائم مقام مجاز اسلام آباد جناب چوہدری طارق و زمہ داران سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و تنظیم الاخوان زون 5 اسلام آباد کے علاوہ علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔یاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ایک ذیلی تنظیم ہے جو شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کی نگرانی میں عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔کیمپ کے دوران مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی، اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے۔ ان شاء اللہ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی

تازہ ترین خبریں