چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 15, 2026 6:18 شام

جہلم//ضلع جہلم میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 2190 آسامیاں خالی۔سیکرٹری تعلیم پنجاب کی فوری توجہ کی ضرورت ۔

پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق ۔سیکرٹری تعلیم پنجاب ضلع جہلم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر خصوصی شفقت عنایت کر کے عوام پر احسان عظیم کر سکتے ہیں محکمہ تعلیم جہلم نامسائد حالات میں اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دے رہا ہے قرینہ انصاف ہوگا کہ اگر فوری طور پر ضلع جہلم کی خالی آسامیاں 2190 کو پر کیا جائے ذرائع کے مطابق اس وقت ضلع جہلم میں 555 سکولز فنگشن کر رہے ہیں نازیہ شہزادی اپنے ماتحت افیسران کے تعاون سے محکمہ تعلیم کا نام روشن کرنے میں مصروف ہیں ذرائع کے مطابق منظور شدہ آسامیاں ۔مثلاً ۔پی ایس ٹی۔ای ایس ای۔ایس ایس ٹی۔ایس ایس ایایس ایس۔ایس ایس ایس۔ہیڈ ماسٹر اور پرنسپل کی آسامیوں کی تعداد 7225 ہے جبکہ اس وقت خالی آسامیاں 2190 ہیں ان حالات میں معیاری کار گزاری دکھانا انتہائی مشکل ہوگا درج بالا مشکلات کے باوجود سی ای او ایجوکیشن جہلم ناذیہ شہزادی پروفیشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے ضلع جہلم کو پنجاب بھر میں نمبر ون پر لانے کا پختہ ارادہ رکھتی ہیں سیاسی سماجی زعماء ضلع جہلم نے سیکرٹری تعلیم پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ تعلیم ضلع جہلم کی جملہ ضروریات کو مکمل کر کے ضلع جہلم کی عوام پر احسان کریں تاکہ موجودہ نوجوان نسل ضلع جہلم اور وطن عزیز کی خدمت کر سکیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں