
جہلم// ادریس چودھری//*اہلیان شکردہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیےخوشخبری* الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپذیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی۔ ان شاء اللہ 26 اپریل بروز اتوار دی ریڈ سکول سسٹم مسجد أمنہ روڈ نزد بسم اللہ نان شاپ گاؤں شکردہ تحصیل و ضلع اٹک میں صبح 10 سے منعقد کیا جائے گا-جس میں میڈیکل اسپیشلسٹ کی ٹیم مریضوں کا فری چیک اپ کریں گے۔ فری میڈیسن بھی فراہم کی جائیں گییاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوانمد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں



















