چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 8, 2026 8:09 شام
تازہ ترین خبریں

امیرعبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ روحانی تربیتی دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ روحانی تربیتی دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

۔جہلم( ادریس چودھری )امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ روحانی تربیتی دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ تین ہفتے کے روحانی تربیتی دورہ برطانیہ مکمل ہونے کے بعد واپس اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے جہاں ان کا سالکین سلسلہ عالیہ کی کثیر تعداد نے والہانہ استقبال کیا،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے۔حضرت نے فرداً فرداً آنے والے ہر سالک کے ساتھ مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی۔یاد رہے کہ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ برطانیہ میں روحانی تربیتی دورے پر تھے جہاں برطانیہ کے مختلف شہروں جن میں والز،لندن،برمنگھم،مانچسٹر،بریڈفورڈ،نیوکاسل میں سراجا منیرا کانفرسز کا انعقاد کیا گیا جس میں حضرت نے لیکچرز دئیے۔ان پروگرامز میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔برطانیہ میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مراکز (دارالعرفان) کا بھی دورہ کیا جو برمنگھم اور بریڈفورڈ میں ہیں جہاں سلسلہ عالیہ کے سالکین کی ذکر قلبی کے حوالے سے تربیت فرمائی اور ان کے اسباق کرائے۔برطانیہ میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا باقاعدہ تنظیمی سیٹ اپ موجود ہے جس کے تحت یہ سارے پروگرامز طے پاتے ہیں۔اس کے علاوہ جمعتہ المبارک کے بیانات جو کہ لندن ہونسلو سینٹرل مسجد اور دارالعرفان بریڈفورڈ میں ہوئے۔پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ مختلف کمیونٹیز سے انفرادی اور اجتماعی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔برطانیہ میں مختلف ٹی وی چینلز نے حضرت کے ساتھ لائیو پروگرامز بھی کیے جن میں اسلام ٹی وی چینل اور ڈی ایم ٹی وی چینل بھی شامل ہیں۔آپ کے اس سالانہ دورہ برطانیہ کی وہاں کی پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا نے بھر پور کوریج بھی کی۔حضرت کا یہ بہت مصروف ترین دورہ رہا جس کے مکمل ہونے کے بعد واپس وطن پہنچے اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر آپ کا شاندار استقبال کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی