چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اپریل 27, 2026 8:22 شام

میرپور منگلا اور دیگر کئی جگہوں پر بولی والی کمیٹی کا سلسلہ نہ رک سکا مجبور بے بس لوگوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پیسے چھوڑنے پر بولی کروا کر کمیٹی مجبور شخص کو دی جانے لگی۔۔۔ رپورٹ ۔۔ آصف محمود چودھری

میرپور منگلا اور دیگر کئی جگہوں پر بولی والی کمیٹی کا سلسلہ نہ رک سکا مجبور بے بس لوگوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پیسے چھوڑنے پر بولی کروا کر کمیٹی مجبور شخص کو دی جانے لگی

(رپورٹ! آصف محمود چودھری میرپور منگلا اور دیگر کئی جگہوں پر بولی والی کمیٹی کا سلسلہ نہ رک سکا مجبور بے بس لوگوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پیسے چھوڑنے پر بولی کروا کر کمیٹی مجبور شخص کو دی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق چند کاروباری لوگوں نے بولی والی کمیٹی شروع کر رکھی ہے مجبور اور بے بس لوگوں کو ہر ماہ بولی لگا کر زیادہ سے زیادہ پیسے چھوڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے جیسے لاکھ کی کمیٹی 70 ہزار پر دی جاتی ہے اسی طرح دیگر بڑی سے بڑی کمیٹیاں بھی بولی کے ذریعے مجبور لوگوں کو نشانہ بنا کر بولی لگا کر زیادہ سے زیادہ پیسے چھوڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے یہ مکروہ دھندا کافی عرصہ سے جاری ہے چند نام نہاد شرفا اس کو بہترین کاروبار اور منافع کا لفظ دیتے ہیں اصل میں مجبور لوگوں کا کچومر نکال کر مجبوریوں کا فائدہ اٹھا کر خون نچوڑ کر چند لوگ اپنی جیبیں گرم کرتے ہیں کچھ عرصہ قبل لکی کمیٹی اور بولی والی کمیٹی پر پابندی لگائی گئی تھی لیکن اب پھر بولی والی کمیٹی عروج پر جا رہی ہے کوئی رکاوٹ نہ ہونے کی وجہ سے مجبور اور بے بس لوگوں کو بولی میں نشانہ بنا کر لوٹا جاتا ہے اور اس سارے چکر کو منافع کا نام دیا جاتا ہے عوام نے ڈپٹی کمشنر میرپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ایسی کمیٹیاں چلانے والوں کے خلاف سخت سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس پر فوری پابندی لگانے کا مطالب کیا ہے تاکہ مجبور لوگوں کو اس خوبصورت جال سے شکار کر کے لوٹا نہ جا سکے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں