چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 18, 2026 8:28 شام

پنڈ دادنخان: دولت پور روڈ پر خوفناک حادثہ، دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ھو گئے موٹر سائیکل اور نامعلوم گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم

پنڈ دادنخان دولت پور روڈ پر خوفناک حادثہ، دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ھو گئے

پنڈ دادنخان (ملک فاروق اعظم) پنڈ دادنخان دولت پور روڈ پر خوفناک حادثہ، دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق دولت پور روڈ نزد پنن وال کے قریب موٹر سائیکل اور نامعلوم گاڑی کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں موٹر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد دونوں نعشوں کو آر ایچ سی ہسپتال جلال پور شریف منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 48 سالہ ذوالفقار علی ولد غلام رسول اور 55 سالہ نذیر ولد بشیر شامل ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی جبکہ اہل علاقہ نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں