چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 15, 2026 3:45 صبح
تازہ ترین خبریں

صحابہ کرام ؓ وہ عظیم ہستیاں ہیں ان کے اُٹھائے ہوئے قدم مبارک آنے والے زمانوں کے لیے راہنمائی اور نشان ِ منزل ہیں۔اس کے باوجود وہ دعا فرماتے کہ رب کریم ہمارے اعمال میں اگر کہیں کمی بیشی ہو گئی ہو یا آپ کی شان کے مطابق نہ ہوں تو ہمیں بخش دیجیے گا. امیر عبد القدیر اعوان

صحابہ کرام ؓ وہ عظیم ہستیاں ہیں ان کے اُٹھائے ہوئے قدم مبارک آنے والے زمانوں کے لیے راہنمائی اور نشان ِ منزل ہیں۔اس کے باوجود وہ دعا فرماتے کہ رب کریم ہمارے اعمال میں اگر کہیں کمی بیشی ہو گئی ہو یا آپ کی شان کے مطابق نہ ہوں تو ہمیں بخش دیجیے گا. امیر عبد القدیر اعوان
جہلم( ادریس چودھری) صحابہ کرام ؓ وہ عظیم ہستیاں ہیں ان کے اُٹھائے ہوئے قدم مبارک آنے والے زمانوں کے لیے راہنمائی اور نشان ِ منزل ہیں۔اس کے باوجود وہ دعا فرماتے کہ رب کریم ہمارے اعمال میں اگر کہیں کمی بیشی ہو گئی ہو یا آپ کی شان کے مطابق نہ ہوں تو ہمیں بخش دیجیے گا۔اگر صحابہ کرام جیسی عظیم ہستیاں اپنے عمل کے بعد اللہ سے بخشش مانگ رہی ہیں تودوسرا کون ہے جو نیکی کر کے اس پر فخر کر سکتا ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی اصولوں میں ہر ایک کے لیے بھلائی ہے۔اپنی مرضیات کو اسلامی اصولوں پر قربان کر کے عمل پیرا ہوا جاتا ہے۔بندہ مومن کو اپنا آپ آئینہ کی صورت نظر آنا چاہیے کہ میں کیا کر رہا ہوں کہاں تجاوز ہو رہا ہے۔چہ جائیکہ کہ بندہ یہ کہے کہ میں نے اتنی عبادات بھی کیں پھر بھی میری ضروریات پوری نہیں ہو رہی۔عبادات کو عبادات کے درجے میں رہنے دیں انہیں سودوں میں نہ تولیں۔صاحب ایمان ہر دوپہلو میں کامیاب ہے اس لیے کہ اس کی بنیاد اس کی نیت اس کے عمل اللہ کی ذات کی طرف ہے رضائے باری تعالیٰ کے لیے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن و سنت جو ہمیں تربیت دے رہے ہیں اس میں ہمارے رشتے، خاندان بلکہ کل مخلوق کی بھلائی ہے اگر ہم قرآن و سنت کے مطابق چلیں گے تو تو عزت،لحاظ اور تقدس آپ کو ہر رشتے میں ملے گا۔ذات باری تعالیٰ کا دیدار یہ مخلوق برداشت نہیں کر سکتی اللہ کریم اور مخلوق کے درمیان بہت سے حجاب ہیں یہ اللہ کی مقرب ہستیاں انبیاء کرام ؑ کو شرف ہے کہ اللہ کریم سے ہم کلام بھی ہوئے معراج شریف بھی ہوئی۔اللہ کرے بندہ مومن کو ایسی بندگی نصیب ہوکہ وہ خود کو اللہ کے روبرو محسوس کرے یہ حجابات ختم ہو جائیں۔نور ایمان اتنا واضح کر دیتا ہے کہ یہ ہو نہیں سکتا کہ صاحب ایمان سے غلطی ہو رہی ہو اور وہ یہ کہے کہ نہیں میں غلطی پر نہیں ہوں۔درجہ احسان کو پانے کے لیے فرائض کی تکمیل کے بعد وہ مجاہدہ جو قرب الہی کے لیے ہے اسے اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ کریم یہ کیفیات عطا فرمائیں اور ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی