چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 11, 2026 6:17 شام
تازہ ترین خبریں

۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کی گائنی وارڈ مخصوص حالات کے پیش نظر مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ارباب اختیار معاملات سے باخبر ہیں مگر سر دست کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔ رپورٹ پروفیسر خورشید ڈار

جہلم// پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کی گائنی وارڈ مخصوص حالات کے پیش نظر مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ارباب اختیار معاملات سے باخبر ہیں مگر سر دست کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔درج بالا تلخ حقائق کے باوجود گائنی وارڈ کی بابت ماہ جولائی کارگزاری تسلی بخش ہے جملہ گائنی کالجسٹ ڈاکٹرز سول ہسپتال جہلم نے انتہائی پروفیشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔مصدقہ ذرائع کے مطابق بابت ماہ جولائی او پی ڈی کی تعداد 1015 ہے جبکہ درج زیل گائنی کالوجسٹ ڈاکٹرز نے بابت ماہ جولائی نارمل ڈلیوری اور اپریشن کیے ہیں ۔ڈاکٹر سویرا بخاری ۔نارمل ڈلیوری کی تعداد 72 ہے اپریشن کی تعداد 47 ہے۔ڈاکٹر شگفتہ امیننارمل ڈلیوری کی تعداد 37اپریشن کی تعداد 43 ہے۔ڈاکٹر طیبہ اسلم۔۔نارمل ڈلیوری کی تعداد 69 ہے اپریشن کی تعداد 66 ہے۔ڈاکٹر امنہ پروین ۔نارمل ڈلیوری کی تعداد 66 ہے اپریشن کی تعداد 50ہے ذرائع کے مطابق ٹوٹل نارمل ڈلیوری کی تعداد 244 ہے جبکہ اپریشن کی تعداد 206ہے اللہ کا فضل ہے کہ تمام اپریشنز انتہائی کامیاب رہے ہیں اس حوالے سے ایم ایس سول ہسپتال جہلم کا مرکزی کردار ہے جبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات حتی المقدور کوشش کرتے ہیں کہ گائنی وارڈ کی ضرورت کو پورا کیا جائے بلا شبہ اگر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کی دیگر وارڈز اسی طرح کام کریں تو مریض زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکتے ہیں درج بالا حقائق کے پیش نظر گائنی وارڈ میں جملہ نرسز فی میل ڈاکٹرز گائنی کالوجسٹ مبارکباد کی مستحق ہیں کہ انہوں نے جان فشانی سے کام کیا اور ادارے کی نیک نامی میں اضافہ کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب