چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 20, 2026 6:18 شام
تازہ ترین خبریں

دوسری ملک گیر کانفرنس سے پہلے ورکشاپ کا انعقادپروفیسر ساجد مقبول آڈیٹوریم یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام یو سی ایچ ایس اور مائنڈ أرگنائزیشن کے تعاون سے سینیئر اور جونیئر ڈاکٹرز کے مابین ہم أہنگی کے فقدان کے عنوان سے پری کانفرنس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد 19 اگست 2026 صبح 9 بجے سے 11 بجے تک کیا گیا

دوسری ملک گیر کانفرنس سے پہلے ورکشاپ کا انعقاد
پروفیسر ساجد مقبول آڈیٹوریم یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام یو سی ایچ ایس اور مائنڈ أرگنائزیشن کے تعاون سے سینیئر اور جونیئر ڈاکٹرز کے مابین ہم أہنگی کے فقدان کے عنوان سے پری کانفرنس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد 19 اگست 2026 صبح 9 بجے سے 11 بجے تک کیا گیا
تفصیلات کے مطابق اس ورکشاپ میں پروفیسر سعد بشیر ملک ماہر نفسیات اور خصوصی طور پر پروفیسر مسعود صادق وائس چانسلر یو سی ایچ ایس کے علاوہ سو سے زائد سینیئر اور جونیئر ڈاکٹرز نے اس ورکشاپ میں حصہ لیا۔
ورکشاپ میں سرپرستی ۔ احترام اور شعبہ صحت میں خدمات انجام دینے والے افراد کی فلاح و بہبود پر سیر حاصل گفت و شنید کی گئی ۔
الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس موقع پر پروفیسر مسعود صادق وائس چانسلر یو سی ایچ ایس اور پروفیسر ناصر رانا رجسٹرار یو سی ایچ ایس کو اس ورکشاپ میں معاونت پر خراج تحسین پیش کیا ۔
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان
بصد مسرت اعلان کرتی ہے کہ 19 ستمبر کو مووین پک ہوٹل سینٹورس اسلام أباد میں دوسری ملک گیر نیشنل کانفرنس "Healing the Healers” کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان بھر سے نامور ڈاکٹرز، پروفیسرز اور شعبہ صحت سے وابستہ ماہرین شرکت کریں گے۔
اس اہم کانفرنس میں شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و پیٹرن اِن چیف الفلاح فاؤنڈیشن
حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
کانفرنس کا بنیادی مقصد شعبہ صحت میں خدمات انجام دینے والے افراد کی فلاح و بہبود، ان کے ذہنی و عملی بوجھ میں کمی، اور معاشرے کی بہتری کیلئے ایک مشترکہ لائحۂ عمل تشکیل دینا ہے۔
ملک کے مختلف شعبہ جات کے معروف پروفیسر ڈاکٹرز بھی اس کانفرنس سے خطاب کریں گے، جبکہ پاکستان کی معتبر ڈاکٹرز تنظیمیں بشمول
پی ایم اے پنجاپ
پی پی اے پنجاپ
پی اے ایف پی پنجاپ
وائے ڈی اے پاکستان
مائنڈ أرگنائزیشن بھی بھرپور شرکت کریں گے
یاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی سرپرستی میں سرگرمِ عمل ہے۔ الفلاح فاؤنڈیشن اپنے فلاحی کاموں کو کسی بھی سیاسی یا فرقہ وارانہ وابستگی کے بغیر صرف اور صرف خلق خدا کی خدمت کے جذبے سے انجام دیتی ہے۔
الفلاح فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد غریب اور مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر، ان کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فوری اور پائیدار فلاحی، طبی، آفاتی و ہنگامی خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے یہ تنظیم مختلف شعبوں میں کام کرتی ہے
فاؤنڈیشن باقاعدگی سے مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرتی ہے، جہاں مریضوں کا مفت معائنہ کیا جاتا ہے اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ ان کیمپس میں ماہر ڈاکٹرز کی ایک وسیع ٹیم اپنی خدمات پیش کرتی ہے
الفلاح فاؤنڈیشن ملک میں آنے والی قدرتی آفات، جیسے سیلاب اور زلزلوں، کے دوران ہنگامی امداد اور بحالی کے کاموں میں ایک مؤثر کردار ادا کرتی ہے۔
زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی، جیسے کہ خشک راشن، گرم کپڑے اور رہائش کی اشیاء وغیرہ شامل ہیں۔ الفلاح فاؤنڈیشن آفت زدہ علاقوں میں گھروں کی بنیادی تعمیر میں بھی مدد فراہم کرتی رہی ہے۔ اس کے علاوہ بہترین تعلیم و تربیت کا بھی اہتمام کرتی ہے۔ عدالتی امور میں بھی مفت راہنمائی کا بھی اہتمام کرتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دوسری ملک گیر کانفرنس سے پہلے ورکشاپ کا انعقادپروفیسر ساجد مقبول آڈیٹوریم یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام یو سی ایچ ایس اور مائنڈ أرگنائزیشن کے تعاون سے سینیئر اور جونیئر ڈاکٹرز کے مابین ہم أہنگی کے فقدان کے عنوان سے پری کانفرنس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد 19 اگست 2026 صبح 9 بجے سے 11 بجے تک کیا گیا

دینہ کی تاریخ میں ریکارڈ ساز کیمپ۔معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر بچوں کی گروتھ اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں دینہ شہر اور اس کے مضافات سے سیکڑوں والدین اپنے نوزائدہ بچوں سے لے کر 14 سال تک کے بچوں کے ساتھ تشریف لائے اور ان کی گروتھ اسسمینٹ کروائی

آج بھی حضرت محمد ﷺ روضہ اطہر میں اُسی طرح جلوہ افروز ہیں جیسے اس دار دنیا میں جلوہ افروز تھے۔اگر کوئی وہاں صدق دل سے حاضر ہو کر اپنے گناہوں کی بخشش طلب کی جائے تو اللہ کریم آپ ﷺ کے صدقے معاف فرمائیں گے۔دیکھنا یہ ہے کہ ہم نہاں خانہ دل سے یہ تڑپ لے کر جارہے ہیں؟اگر ہماری اکثریت صدق سے جاتی تو ہمارے معاشرے میں حجاج اور عمرہ کرنے والے سب سے زیادہ ہیں پھر بھی معاشرے میں انحطاط ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا فیصل آباد کیولیم مارکی میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی