چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 30, 2026 11:10 شام
تازہ ترین خبریں

حضرت محمد ﷺ کی ذات بے مثل و مثال ہیں۔آپ ﷺ رحمۃ اللعالمین ہیں۔ماہ ربیع الاول وہ مبارک ماہ ہے جس میں آپ ﷺ اس دنیا میں جلوہ افروز ہوئے او ر آپ ﷺ کی ذات سے تمام مخلوقات مستفید ہوئیں۔اظہار محبت اور ولادت باسعادت کی خوشی منانے میں بھی حدودو قیود کا خیال رکھا جائے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس گوجرانوالا میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

حضرت محمد ﷺ کی ذات بے مثل و مثال ہیں۔آپ ﷺ رحمۃ اللعالمین ہیں۔ماہ ربیع الاول وہ مبارک ماہ ہے جس میں آپ ﷺ اس دنیا میں جلوہ افروز ہوئے او ر آپ ﷺ کی ذات سے تمام مخلوقات مستفید ہوئیں۔اظہار محبت اور ولادت باسعادت کی خوشی منانے میں بھی حدودو قیود کا خیال رکھا جائے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس گوجرانوالا میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ دین میں رواجات کو داخل نہ کیا جائے کیونکہ جب بات درِ مصطفے کی آتی ہے تویہاں محبت بھی اصول و ضوابط کی پابند ہے۔جب بات معجزات نبوی ﷺ کی آتی ہے تو آپ مخلوق کے لیے باعث رحمت ہیں مخلوق میں ہی مثالیں اٹھا کے لیے دیکھ لیں آپ آسمان کی وسعتوں کی بات کرو تو شق قمر کی شہادت قرآن مجید دے رہا ہے۔ابوجہل نے آپ ﷺ سے کہا کہ بتائیں میرے ہا تھ میں کیا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں بتاؤں یا جو ہاتھ میں ہے وہ بتائے تو ابوجہل کے ہاتھ میں کنکر تھے انہوں نے کلمہ پڑھا جس کی آواز مطلق کافر نے بھی سنی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ماہ مبارک میں آپ ﷺ کی شان میں پروگرامز کا انعقا د ضرور کیا جائے جس میں سیر ت پاک کے واقعات سنائیں جائیں،صدقہ خیرات کریں،منظم طریقے ایسے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے جس میں تعلیم و تعلم کا اہتمام ہو ایسی کوئی بات یا ایسا کوئی تجاوز جس میں طوفانِ بدتمیزی ہو اس سے اجتناب کیا جائے۔اللہ کریم نے فرمایا ہے کہ اپنے آپ کو اسلام کی حدود کے اندر پابند رکھیں ہم اپنے آپ کو جانچیں کیا ہماری سوچیں ہمارا کردار ہمارا عمل اسلامی حدود کے اندر ہے کہیں تجاوز تو نہیں کر رہے کہا ں کہاں تجاوز ہے اپنے آپ کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت حج اور عمرہ بھی کیے جا رہے ہیں مساجد میں بھی جائیں تو جگہ نہیں ملتی انفرادی طور پر تسبیحا ت بھی پڑھی جا رہی ہیں لیکن معاشرے میں ان عبادات کا اثر دکھائی نہیں دے رہا اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہماری محنت قلوب پر نہیں ہو رہی اس کے لیے شعبہ تصوف میں ذکر قلبی کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔جو بندے کے نہاں خانہ دل سے تبدیلی کا آغاز کرتا ہے اور اسے اس کیفیت میں لے جاتا ہے کہ بندہ اکیلے ہوتے ہوئے بھی اپنے آپ کو اپنے رب کے روبرو محسوس کرتا ہے۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا یہ پانچواں پروگرام ہے جہاں پر ایک بہت بڑی کثیر تعداد موجود تھی جن سے حضرت نے سلسلہ عالیہ میں ظاہری بیعت لی اور انہیں طریقہ ذکر بتایا۔اور آخر میں ملکی سلامتی اور بقا کی خصوصی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

حضرت محمد ﷺ کی ذات بے مثل و مثال ہیں۔آپ ﷺ رحمۃ اللعالمین ہیں۔ماہ ربیع الاول وہ مبارک ماہ ہے جس میں آپ ﷺ اس دنیا میں جلوہ افروز ہوئے او ر آپ ﷺ کی ذات سے تمام مخلوقات مستفید ہوئیں۔اظہار محبت اور ولادت باسعادت کی خوشی منانے میں بھی حدودو قیود کا خیال رکھا جائے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس گوجرانوالا میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

معاشرے میں حق کی تشکیل بندہ مومن کی ذمہ داری ہے۔مسلمان نے ظلم کو روکا لیکن یہ غلط فہمی ہے کہ مسلمانوں نے تلوار سے اسلام کو پھیلایا بلکہ دین اسلام نے جہاں بھی جس خطے کو بھی فتح کیا وہاں ایسی معاشرتی مساوات قائم کی کہ وہاں کے لوگوں نے ناصرف خود اسلام قبول کیا بلکہ اور لوگوں تک بھی پہنچایا۔نبی کریم ﷺ سے اہل مکہ نے کہا کہ آپ جو بھی دین اپنانا چاہیں اسے اختیار کریں اس پر عمل کریں لیکن ہمارے مذاہب کے بارے میں بات مت کریں۔عبادات اپنی مرضی سے کریں لیکن معاشرتی زندگی پر بات نہ کریں جیسے ہمارا معاشرہ چل رہا ہے اسے ایسے ہی چلنے دیں۔معاشرہ اگر دینی اصولوں پر کاربند ہو اس کا کہنا اور سننا قرآن وسنت کے مطابق ہوتا ہے۔اور اگر معاشرے کو مخلوق اپنے مزاج کے مطابق ڈھال لے پھر خواہشات نفس کا اظہار ہوتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔

جہلم//دو گولڈ میڈلز جیتنے والے خصوصی بچے منیب الرحمن کے اعزاز میں پروقار تقریب، شیلڈ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔اس پروقار تقریب کا انعقاد جہلم کی مشہور دانشگاہ ابنِ عباس اسلامک ریسرچ سینٹر کی طرف سے کیا گیا**تقریب بابائے صحافت و سیاست اور سرپرستِ مرکز محمود مرزا جہلمی کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی، جبکہ ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے بطور پروگرام آرگنائزر فرائض سرانجام دیے

ماہ ربیع الاول کی خوشیاں ضرور منائیں لیکن اس کا طریقہ اور سلیقہ وہ اپنایا جائے جو آپ ﷺ نے فرمایا اور سمجھایا۔اس اظہار محبت میں حلال حرام نہیں ہو سکتا اور حرام حلال نہیں ہو سکتا۔اپنی زندگیوں میں سے شرک کو نکال دیں اور اپنی تمام امیدیں اللہ کریم سے وابستہ رکھیں۔اپنے والدین کے سامنے سرنگوں رہیں اور افلاس کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ سنانواں کوٹ ادو میں دڑہ ملک غلام محمد نور ربانی کھر مرحوم پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

دینہ( ادریس چودھری)ایس ایچ او دینہ کی اپنے اہلکاروں کے ساتھ غنڈہ گردی۔ رات کے وقت سڑک کنارے درجنوں موٹر سائیکلوں کے ٹائروں پر لوہے کے سوہے چبو کر پنکچر کر ڈالا۔ میڈیا کے سوال پر کہ کس نے آپ کو موٹر سائیکل پنکچر کرنے کی اجازت دی ھے، انتہائی متکبرانہ لہجے میں بولا آپ کو عزت راس نہیں ۔ شہری موثر سائیکلوں کو پنکچر لگوانے کے لیے ذلیل و خوار

ماہ ربیع الاول تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی زندگی کو اسوہ رسول ﷺ کے مطابق گزاریں گے۔آپ ﷺ سے اظہار محبت ہماری زندگی کا اثاثہ ہے۔آپ ﷺ سے محبت ہی ہمیں زندگی سے آشنائی عطا کرتی ہے۔یہ وہ راستہ ہے جس میں اپنی جان نچھاور کرنے کو کامیابی اور فخر سمجھا جاتاہے۔ سیماب ایسی موت کی ہے جستجو مجھے،لپٹا ہو جس میں تہہ بہ تہہ محبوب کا وصال امیر عبدالقدیرا عوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا بہاولپور میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب