چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 8, 2026 7:20 شام

دینہ:انجمن بہبود مریضاں کے زیر اہتمام رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں 58 ویں فری آئی کیمپ کا انعقاد ۔ بڑی تعداد میں شہریوں کی آنکھوں کا معائنہ اور آپریشن

دینہ:انجمن بہبود مریضاں کے زیر اہتمام رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں 58 ویں فری آئی کیمپ کا انعقاد ۔ بڑی تعداد میں شہریوں کی آنکھوں کا معائنہ اور آپریشن

۔دینہ( رپورٹ : پروفیسر خورشید ڈار) آج بروزِ اتوار کو رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں انجمن بہبود مریضاں نے فری آئی کیمپ لگایا جس میں مریضوں کی ایک بہت بڑی تعداد صبح سویرے ہی پہنچنا شروع ہو گئی۔۔۔دیکھنے میں آیا ہے کہ فری آئی کیمپ کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں ڈاکٹر شوکت۔۔۔ذاہد محمود ناگی سماجی شخصیت محمد افتخار مغل ۔۔طاہر اقبال۔۔۔خان افتخار خان زرگر۔۔۔۔محمود شریف انجمن بہبود کے صدر نے ہمہ وقت اس کیمپ کی کامیابی کے لیے کام کرنا شروع کردیا تقریباً دس بجے کے قریب 500 سے زائد مریض جنہوں نے اپنی آنکھوں کا چیک اپ کروانا تھا یا لینز ڈلوانے تھے وہ پہنچ چکے تھے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز جو آئی کیمپ لگا ہے یہ 58 آئی کیمپ ہے اور یہ ہر سال لگایا جاتا ہے۔۔۔اور آئی سرجن جو پنجاب کے ماہر ڈاکٹرز ہوتے ہیں وہ تشریف لاتے ہیں اور علاج کرتے ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک فری آئی کیمپ پر 20 سے 25 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔وہ لوگ انتہائی قابل تعریف ہیں جو کثیر ڈونیشن دے کر مریضوں کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں بلاشبہ یہ ایک عظیم کام ہے اور اس سے خداوند تعالٰی کی ذات ان مخییر حضرات پر مزید نعمتیں کرتی ہے جو دل کھول کر اس میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں قبل از وقت کچھ کہنا مشکل ہے بہرحال ایک محتاط اندازے کے مطابق کہا جا سکتا ہے کہ 100 سے زاہد مریضوں کا کل تک لینز ڈال دیا جائے گا ۔۔۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت منور حسین لندن سے اپنے آبائی گاؤں کھٹانہ، تحصیل دینہ، ضلع جہلم پہنچ گئے۔ ان کے داماد رضی شاہد مرحوم کے اچانک انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کے لیے اہلِ علاقہ سمیت عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر پہنچ رہی ہے، جہاں لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے(رپورٹ ادریس چودھری دینہ جہلم)

تازہ ترین خبریں