چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 7, 2026 8:39 شام

جہلم پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق ۔سرمد ہسپتال جہلم میں حسب روایت ہر ماہ کے پہلے ہفتے کے روز فری میڈیکل کیمپ لگایا جاتا ہے اس دفعہ بھی خصوصی انتظام کر کے فری گائنی کیمپ کا انتظام کیا گیا

جہلم پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق ۔سرمد ہسپتال جہلم میں حسب روایت ہر ماہ کے پہلے ہفتے کے روز فری میڈیکل کیمپ لگایا جاتا ہے اس دفعہ بھی خصوصی انتظام کر کے فری گائنی کیمپ کا انتظام کیا گیا یہ امر انتہائی قابل ذکر ہے کہ ہر مہینے کے پہلے ہفتے نورانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت سرمد ہسپتال جہلم میں مرد / خواتین کو مفت چیک کیا جاتا ہے اس فری گائنی کیمپ کی خصوصیت یہ ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کی ماہر لیڈی ڈاکٹر سرمد حفیظ سابق چیف کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم نے حاملہ خواتین کو چیک کیا فری گائنی کیمپ کا ٹائم 10 بجے تا 2 بجے تھا مریضوں کی ایک بڑی تعداد وقت سے پہلے ہی سرمد ہسپتال میں پہنچ گئی مریضوں کے بیٹھنے کے انتظامات انتہائی معیاری تھے ڈاکٹر حفیظ الرحمن چیسٹ سپیشلسٹ مذکورہ وقت کے دوران بذات خود نگرانی کرتے رہے ہر مریض کو باری باری چیک کیا گیا نیز ہر مریض اور اس کے لواحقین کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھا گیا سرمد حفیظ لیڈی ڈاکٹر نے فری گائنی کیمپ میں خواتین کو چیک کیا متعدد خواتین کے لیب ٹیسٹ بھی کیے گئے ۔اور ان کو مفت میڈیسن بھی دی گئی ہر شعبہ کے کنسلٹنٹ موجود تھے مریضوں کی اکثریت نے سرمد ہسپتال جہلم کی انتظامیہ کی تعریف کی کہ انہوں نے انتہائی مہارت سے انتظامات کیے تھے ۔مصدقہ ذرائع کے مطابق 430 مریضوں نے اس فری کیمپ سے استفادہ حاصل کیا ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں اج ہر شخص بوجہ مہنگائی پریشان ہے لہذا بحیثیت ڈاکٹر ہم اپنی خدمات سر انجام دینا آللہ کی خوشنودی اخر کرنے کے لیے ضروری سمجھتے ہیں جہلم شہر کی ممتاز شخصیات نے سرمد ہسپتال جہلم جو فری میڈیکل سہولیات مہیا کر رہا ہے کی تعریف کی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت منور حسین لندن سے اپنے آبائی گاؤں کھٹانہ، تحصیل دینہ، ضلع جہلم پہنچ گئے۔ ان کے داماد رضی شاہد مرحوم کے اچانک انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کے لیے اہلِ علاقہ سمیت عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر پہنچ رہی ہے، جہاں لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے(رپورٹ ادریس چودھری دینہ جہلم)

دینہ:میری جیت پوری تحصیل دینہ کے صحافیوں کی جیت ہے۔ الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا دینہ کے ممبران نےجس اعتماد کا مجھ پر اظہارِ کیا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہے ۔ تحصیل دینہ کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا، نو منتخب صدر دینہ الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا یاسر صدیق کی میڈیا سے گفتگو

تازہ ترین خبریں

دینہ:ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت منور حسین لندن سے اپنے آبائی گاؤں کھٹانہ، تحصیل دینہ، ضلع جہلم پہنچ گئے۔ ان کے داماد رضی شاہد مرحوم کے اچانک انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کے لیے اہلِ علاقہ سمیت عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر پہنچ رہی ہے، جہاں لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے(رپورٹ ادریس چودھری دینہ جہلم)