
*تقریب بسلسلہ اسناد سپردگی*
اللہ کے فضل کرم سے *”مرکز ابن عباس جہلم”* میں اس وقت 57 طلبہ و طالبات قرآن مجید کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔جن میں سے 31 طلبہ اور طالبات حالیہ *”مقابلۂ حُسنِ تلاوت”* میں شرکت کر کے نقد انعام اور اعزازی سند کے مستحق ٹھہرے۔گزشتہ روز اسناد سپردگی کے حوالے رئیس المرکز ڈاکٹر فیض احمد بھٹی کی زیر صدارت ایک تقریب منعقد ہوئی۔جس میں مہمانِ خصوصی جناب محمد جمیل بھٹی چیئرمین بھٹی فیڈریشن جہلم اور لالہ جی محمد افضل بھٹی کے بدست اعزازی اسناد طلبہ و طالبات کے حوالے کی گئیں۔اس موقع پر طلبہ کی خوشی نہایت دیدنی تھی۔ مہمانوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی خدمت اور اہلِ قرآن کی حوصلہ افزائی بہت بڑا اعزاز و سعادت ہے۔ جس پر ہم ڈاکٹر فیض احمد بھٹی اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین اور مبارک باد پیش کرتے ہیں۔تقریب میں مدیر المرکز حافظ ساجد محمد مدنی، ناظم المرکز محمد آصف گوندل، لالہ ظفر اعوان، خلیل رانا اور بعض طلبہ کے والدین بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: حافظ ساجد مدنی)



















