
رپورٹ ادریس چودھری دینہ جہلم
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت منور حسین لندن سے آبائی گاؤں کھٹانہ پہنچ گئے، مرحوم داماد رضی شاہد کے انتقال پر تعزیت کے لیے اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد آمدممتاز کاروباری و سماجی شخصیت منور حسین لندن سے اپنے آبائی گاؤں کھٹانہ، تحصیل دینہ، ضلع جہلم پہنچ گئے۔ ان کے داماد رضی شاہد مرحوم کے اچانک انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کے لیے اہلِ علاقہ سمیت عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر پہنچ رہی ہے، جہاں لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت منور حسین، جو عرصہ دراز سے لندن میں مستقل رہائش پذیر ہیں، اپنے داماد رضی شاہد کے اچانک انتقال کے بعد لندن سے اپنے آبائی گاؤں کھٹانہ پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ رضی شاہد گزشتہ دنوں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے، جس کی خبر سے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور حلقہ احباب میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی تھی۔منور حسین کی گاؤں آمد کی اطلاع ملتے ہی علاقے کی سماجی، کاروباری اور دیگر شخصیات سمیت بڑی تعداد میں لوگ ان کی رہائش گاہ کھٹانہ پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پر مرحوم رضی شاہد کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی جا رہی ہے جبکہ منور حسین اور دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس موقع پر اہلِ علاقہ نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔اللہ تعالیٰ مرحوم رضی شاہد کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین۔



















