چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 31, 2026 7:43 شام

*دینہ: ڈاکٹر حسن خالد کے تایا جان، معروف صحافی عمران منصور کے ماموں زاد بھائی مرزا الیاس احمد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے معروف سیاسی وسماجی شخصیات کے علاؤہ پریس کلب دینہ کے وفد کی شرکت*

دینہ(سید جواد حسین نقوی سے ) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موضع دھنیالہ، تحصیل دینہ کے معروف رہائشی اور علمی و سماجی شخصیت مرزا الیاس احمد ولد بابو عبد الحق خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ وہ ڈاکٹر حسن خالد کے تایا جان اور پریس کلب دینہ کے سینئر صحافی و ممبر مجلس عاملہ عمران منظور کے ماموں زاد بھائی تھے۔ ان کی اچانک وفات سے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز ان کے آبائی قبرستان موضع دھنیالہ، تحصیل دینہ میں ادا کی گئی جس میں زندگی کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پریس کلب دینہ کا ایک خصوصی وفد صدر محمد احسان جنجوعہ کی قیادت میں جنازے میں شریک ہوا۔ وفد میں پریس کلب کے اراکین ماجد آفریدی، سید جواد حسین نقوی، ملک طاہر جاوید، ملک ندیم عباس، رانا عاصم محمود، مستنصر کیانی اور راؤ محمد بلال سمیت دیگر صحافی بھی شامل تھے۔شرکائے جنازہ نے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم مرزا الیاس احمد کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی لغزشوں کو معاف فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے، اور پسماندگان و لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبرِ جمیل کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ بعد از نمازِ جنازہ پریس کلب دینہ کے وفد اور دیگر معززین نے صحافی عمران منظور اور دیگر سوگوار خاندان کے افراد سے ملاقات کرتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیااور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:میری جیت پوری تحصیل دینہ کے صحافیوں کی جیت ہے۔ الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا دینہ کے ممبران نےجس اعتماد کا مجھ پر اظہارِ کیا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہے ۔ تحصیل دینہ کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا، نو منتخب صدر دینہ الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا یاسر صدیق کی میڈیا سے گفتگو

جہلم( ادریس چودھری) رسولِ اکرم ﷺ کی ذاتِ مبارکہ اور حیاتِ طیبہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت ذاتی کردار، خاندانی تعلقات، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور معاشرتی معاملات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ قرآنِ کریم کے پیغام کو سمجھنے کے ساتھ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی ہدایات کو اپنی زندگی میں کس طرح عملی صورت دی۔ انہوں نے شرکاء کو قرآن و سیرت سے اپنا تعلق مضبوط بنانے اور ان تعلیمات کو روزمرہ زندگی میں اپنانے کی تلقین کی۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا شکاگو میں قونصل خانہ پاکستان اور سبیل سینٹر کے اشتراک سے سیرتِ طیبہ ﷺ کانفرنس سے خطاب

تازہ ترین خبریں