
دینہ ( محمد الیاس کھوکھر ) دینہ الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا الائنس کی تقریبِ حلف برداری آج بروزِ سوموار کو ہو گی ، شکیل قرار حلف لیں گے ، صدر یاسر صدیق اور جنرل سیکرٹری ظہیر بٹ دیگر عہدیداران کے ہمراہ حلف اٹھائیں گے ، تقریب مقامی مارکی منعقد ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق دینہ الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا الائنس کے سالانہ انتخابات 2026/27 میں پروفیشنل جرنلسٹ پینل کے چار جبکہ یونائیٹڈ جرنلسٹ پینل کے دو امیدوار کامیاب ہوئے تھے ۔ آج مورخہ 9 نومبر 2026 بروز پیر دینہ الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا الائنس کی حلف برداری کی تقریب نیو جھنگ دینہ کے مقامی ہال میں منعقد ہو گی ۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سابق صدر شکیل قرار اس تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے اور عہدیداران سے حلف لیں گے ۔ حلف برداری کی تقریب میں لاہور ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، جہلم ، دینہ ، سوہاوہ اور پنڈ دادنخان کے صحافیوں کے علاوہ جہلم اور دینہ کے سیاسی ، سماجی ، کاروباری اور مذہبی حلقوں کی نامور شخصیات شرکت کریں گی ۔



















