چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 22, 2025 2:07 صبح

تیز بارش کے بعد سرخ سیلاب کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو ششدر کر دیا

تہران: حالیہ بارشوں کی وجہ سے ایران کے ہُرمُز جزیرے پر سرخ سیلاب آ گیا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ایران کے جزیرے ہرمز کے ’ریڈ بیچ‘ پر شدید بارشوں کے باعث سرخ رنگ کا سیلاب آ گیا ہے، جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے ہیں۔اس جزیرے کو رینبوئی لینڈ بھی کہا جاتا ہے، جہاں تیز بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے اور قدرتی طور پر پانی کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔مٹی کے سرخ رنگ کی وجہ جزیرہ ہرمز کی آتش فشاں چٹانوں میں موجود ہیماٹائٹ اور آئرن آکسائیڈ ہے، جس کو گولک کہتے ہیں، خلیج فارس کا یہ جزیرہ سالٹ ڈوم ہے، جس میں مٹی اور آتش فشاں چٹانوں کی تہیں موجود ہیں۔یہاں پائی جانے والی 70 معدنیات کی وجہ سے چٹانیں سرخ، سبز اور نارنجی رنگ کی دکھائی دینے لگتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں