چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 23, 2026 3:52 صبح

دینہ(رضوان سیٹھی) دینہ کے قریب ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر روڈ سے کھائی میں جا گری ، ماں اور ایک سالہ بچہ شدید زخمی

دینہ(رضوان سیٹھی) دینہ کے قریب ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر روڈ سے کھائی میں جا گری ، ماں اور ایک سالہ بچہ شدید زخمی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے قریب پنڈوری کے مقام پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا ، تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک سے گہری کھائی میں جا گری جس سے کار میں سوار 22سالہ خاتون اور ایک سالہ بچہ رئیس ولد محمد اسماعیل شدید زخمی ہو گئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ماں بیٹے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کر دیا ، بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کار منگلا سے دینہ کی طرف آ رہی تھی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں