جہلم (نعیم احمد بھٹی) کرایہ پر یا خریدنے ہوئے لائسنس پر اب میڈیکل اسٹور والے ادویات نہیں دے سکیں گے ذرائع کے مطابق ملک بھرکے تمام میڈیکل اسٹورز کو اب اپنے ہی لائسنس کے تحت چلنے کی اجازت ہوگی، کرائے کا لائسنس اب نہیں چلے گا، اب ہر فارمیسی پر کوالیفائیڈ فارماسسٹ کی موجودگی ہر وقت ضروری ہوگی، فارمسسٹ اگر واش روم بھی جائے گا تو مریض انتظار کریں گے، جب تک اپنا فارماسسٹ نہیں آئے گا کوئی بھی میڈیکل اسٹور دوائی نہیں دے گا، اسپتالوں میں چلنے والے غیر قانونی میڈیکل اسٹورز بند اور اگر نیا اسٹور کھلے گا تو اسے اپنا ہی Pharmacist رکھنا ضروری ہوگا اس سے پہلے کئی میڈیکل اسٹورز فارما سسٹ کے بغیر ہی اسٹور چلا رہے تھے جبکہ اسٹور کے لیے لائسنس بھی خریدے جاتے تھے تمام ڈائریکٹوریٹس کو حکم نامہ جاری۔
