
جہلم:سرکاری دکانات اور مارکیٹوں کے کرائے مارکیٹ ریٹ کے مطابق مقرر کیے جائیں اور بقایہ جات ادا نہ کرنے والے دکاندار اور تاجروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا محاسبہ کیا جا سکے، ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم(رانا محمد عاصم) سرکاری دکانات اور مارکیٹوں کے کرائے مارکیٹ ریٹ کے مطابق مقرر کیے جائیں اور بقایہ جات ادا نہ کرنے والے دکاندار اور تاجروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا محاسبہ کیا جا سکے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے مختلف افسران نے ڈی سی جہلم کو حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ کرایا جات اور مارکیٹ ویلیو پر بریفنگ دی جس کی ڈی سی جہلم نے منظوری دی۔ ڈی سی جہلم نے کہا کہ جو دکانات کرایوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند ہیں ان کو جلد نیلامی میں شامل کیا جائے اور ان کا کرایہ مارکیٹ کے مطابق طے کیا جائے ڈی سی جہلم میثم عباس نے کہا کہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو ہرگز کوئی رعایت نہیں دیں گے۔