دینہ مین بازار کی سڑک پر ریڑھی لگانے سے میونسپل کمیٹی دینہ کے اہلکار اور ریڑھی بانوں کے درمیان پھڈا ہاتھاپائی اور میونسپل کمیٹی کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے پر 2نامعلوم افراد سمیت 7ریڑھی بانوں پر مقدمہ درج
دینہ(رضوان سیٹھی) دینہ مین بازار کی سڑک پر ریڑھی لگانے سے میونسپل کمیٹی دینہ کے اہلکار اور ریڑھی بانوں کے درمیان پھڈا ہاتھاپائی اور میونسپل کمیٹی کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے پر 2نامعلوم افراد سمیت 7ریڑھی بانوں پر مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میونسپل کمیٹی دینہ نے شعبہ ناجائز تجاوزات کے ملازم محمد وقاص حسن ولد محمد جمیل الرحمن نے دینہ مین بازار میں سڑک پر ریڑھی لگانے پر ان کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تو ریڑھی بانوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی جس پر ریڑھی بانوں عبید ، عمر ، عثمان ،شانی، عامر اور 2نامعلوم اشخاص نے میونسپل کمیٹی دینہ کے اہلکار محمد وقاص پر حملہ آور ہو گئے لاتوں گھوسوں سے مارنا شروع کر دیا شدید زدوکوب کرنے کے بعد گالیاں دینا شروع کر دیں ، اسی دوران میونسپل کمیٹی دینہ کے دیگر اہلکار محمد آصف اور محفوظ احمد نے واویلا سن کر موقع پر پہنچ گئے اور اس کی جان بچائی جس پر میونسپل کمیٹی دینہ کے متاثرہ ملازم محمد وقاص ولد محمد جمیل الرحمن کی درخواست پر پولیس تھانہ دینہ نے 2نا معلوم اشخاص سمیت 7ریڑھی بانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور کاروائی کا آغاز کر دیا ۔
