
اخبار فروش یونین دینہ کے انتخابات نو منتخب صدر شعبان چوہدری ، چیئر مین امجد محمود سیٹھی ، سرپرست اعلیٰ افتخار حسین ملک ، جنرل سیکرٹری عبدالستار نیازی سمیت تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے
دینہ(رضوان سیٹھی) اخبار فروش یونین دینہ کے انتخابات نو منتخب صدر شعبان چوہدری ، چیئر مین امجد محمود سیٹھی ، سرپرست اعلیٰ افتخار حسین ملک ، جنرل سیکرٹری عبدالستار نیازی سمیت تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ، پوری باڈی بلا مقابلہ منتخب ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکبادیں ، آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہیں اور مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اخبار فروش یونین دینہ کے سالانہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس سے تمام عہدیداران و ممبران کو بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا جس سے نو منتخب صدر شعبان چوہدری ، چیئر مین امجد محمود سیٹھی ، سرپرست اعلیٰ افتخار حسین ملک ، جنرل سیکرٹری عبدالستار نیازی ، سینئر وائس چیئر مین رضوان سیٹھی ، سینئر نائب صدر رضوان میر ، نائب صدر سہیل انجم قریشی ، جوائنٹ سیکرٹری جواد حسین شاہ سمیت دیگر عہدیداران و ممبران کو منتخب کر لیا گیا ، اس موقع پر صدر شعبان چوہدری نے تمام عہدیداران و ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پوری باڈی کا بلا مقابلہ منتخب ہونا اس بات کاثبوت ہے کہ ہم ایک ہیں اور اپنے قائد ٹکا خان عباسی کی قیادت میں متحد ہیں انشاء اللہ ان کے اصلاح و مشورے سے مزید آگے بڑھیں گے ۔