
دینہ ، تاریخی قلعہ روہتاس میں امریکہ ، کینیڈا سے آئے 26سکھ یاتریوں کی آمد ، گردوارہ چواء پر حاضری مذہبی رسومات ادا کیں ، مرد خواتین سکھ یاتریوں کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
دینہ(رضوان سیٹھی) دینہ ، تاریخی قلعہ روہتاس میں امریکہ ، کینیڈا سے آئے 26سکھ یاتریوں کی آمد ، گردوارہ چواء پر حاضری مذہبی رسومات ادا کیں ، مرد خواتین سکھ یاتریوں کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ،پاکستان کا پیار اور محبت اپنی مثال ہے سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کر کے ہمارے دل جیت لیے ہیں سکھ یاتریوں کی گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے مقام میں واقع تاریخی قلعہ روہتاس میں امریکہ اور کینیڈا سے 26سکھ یاتریوں کی آمد ، سکھ یاتریوں نے گردوارہ چواء پر حاضری دی اور مذہبی رسومات ادا کیں ، امریکہ اور کینیڈا سے آئے مرد خواتین سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ، سکھ یاتریوں نے رسومات ادا کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی محبت اپنی مثال آپ ہے یہاں کے لوگوں کا پیار کبھی نہیں بھلا سکتے جس محبت سے ہمارا استقبال کرتے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے سکھ یاتری بعدازاں حسن ابدال روانہ ہو گئے ۔