دینہ:ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی اہم کاروائی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث حنیف گینگ کے 2 ملزمان گرفتار، مال مسروقہ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد
دینہ(رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی اہم کاروائی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث حنیف گینگ کے 2 ملزمان گرفتار، مال مسروقہ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد حنیف اور محمد حسیب کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے نقدی 30 ہزار روپے ، ٹرانسفارمر کوائلز ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیے گئے،ملزمان چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ہیں،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
